12

عورت مارچ ملک سے اسلامی تشخص ختم کرنے کی دانستہ سازش ہے، نورالحق قادری

  • News cod : 29833
  • 20 فوریه 2022 - 11:00
عورت مارچ ملک سے اسلامی تشخص ختم کرنے کی دانستہ سازش ہے، نورالحق قادری
لاہور میں گفتگو میں وفاقی وزیر نے کہا کہ عورت مارچ سے ملک میں تناؤ اور تقسیم ہوئی ہے، کوئی انتہائی مذہبی اور کوئی فاشسٹ لبرل ہے، فاشسٹ لبرل طبقے کو عورتوں کے سارے مسائل صرف پردے میں نظر آتے ہیں اور پردے کے علاوہ انہیں کوئی مسئلہ نظر نہیں آتا ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، وفاقی وزیر مذہبی امور ڈاکٹر نورالحق قادری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کو لکھے گئے خط میں عورت مارچ پر پابندی لگانے کی نہیں بلکہ انڈیا میں مسلم بچیوں کیساتھ ظلم و زیادتی اور حجاب پر پابندی لگانے کیخلاف ان سے یکجہتی کیلئے یوم حجاب منانے کی تجویز دی، ملک میں عورت مارچ کے نام پر باہر نکلنے والے لوگ فاشسٹ لبرل طبقہ ہے، جو پردہ کرنیوالی خواتین کو الگ مخلوق سمجھتے ہیں۔ لاہور میں گفتگو میں نورالحق قادری نے کہا کہ عورت مارچ سے ملک میں تناؤ اور تقسیم ہوئی ہے، کوئی انتہائی مذہبی اور کوئی فاشسٹ لبرل ہے، فاشسٹ لبرل طبقے کو عورتوں کے سارے مسائل صرف پردے میں نظر آتے ہیں اور پردے کے علاوہ انہیں کوئی مسئلہ نظر نہیں آتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نہیں سمجھتا ہوں کہ عورت مارچ میں شریک چند خواتین پورے ملک کی خواتین کی نمائندگی کرتی ہیں جو مارچ کرتی ہیں وہ پانچ فیصد بھی نہیں ہیں، عورت مارچ دراصل ملک سے اسلامی تشخص کو خراب کرنے کی دانستہ کوشش اور سازش نظر آتی ہے اور ایسے نعرے استعمال کیے جاتے ہیں جو خواتین اپنی زبان پر نہیں لا سکتی ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم خواتین کے لباس پر کوئی پابندی نہیں لگا سکتے، لیکن گھروں پر بیٹھی اور پردہ کرنیوالی خواتین کو الگ مخلوق سمجھنا اور ان کی بے توقیری کرنا بھی درست نہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=29833