وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر تبریز میں ایران کا ایک جنگی طیارہ گر کر تباہ ہوگيا۔
تبریز کے ہلال احمر کے صدرحمید منجم کا کہنا ہے کہ بد قسمت طیارہ میلاد اسکول کی دیوار سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں 3 افراد شہید ہو گئے۔ شہید ہونے والوں میں 2 پائلٹ اور ایک عام شہری شامل ہے۔ جس وقت طیارہ اسکول کی دیوار سے ٹکرایا اس وقت اسکول میں کوئی نہیں تھا۔




















