15

کوہلو میں کیپٹن حیدر عباس شہید، کراچی میں نماز جنازہ، فوجی اعزاز کے ساتھ تدفین

  • News cod : 29953
  • 22 فوریه 2022 - 13:37
کوہلو میں کیپٹن حیدر عباس شہید، کراچی میں نماز جنازہ، فوجی اعزاز کے ساتھ تدفین
آئی ایس پی آر کے مطابق شہید کیپٹن حید ر عباس کی نماز جنازہ کراچی میں علامہ ناظر تقوی کی اقتداء میں ادا کر دی گئی،نمازہ جنازہ میں کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید،حاضر سروس افسران، جوانوں،شہید کے رشتہ داروں سمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

بلو چستان کے ضلع کوہلو میں سیکورٹی فورسز کا کلیئر نس آپریشن کے دوران دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے کپتان حیدر عباس شہیدہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شہید کیپٹن حید ر عباس کی نماز جنازہ کراچی میں علامہ ناظر تقوی کی اقتداء میں ادا کر دی گئی،نمازہ جنازہ میں کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید،حاضر سروس افسران، جوانوں،شہید کے رشتہ داروں سمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

شہید کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا ۔پاک فوج کے ادارہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق گزشتہ روز سیکورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی ایک ٹھکانے میں موجود گی کی خفیہ اطلاع پر ضلع کوہلو میں کلیئر نس آپر یشن کیا ،سیکور ٹی فورسز نے علا قے کو گھیر ے میں لیاتو دہشتگردوں نے فرار ہو تے ہوئے فائرنگ شروع کر دی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=29953