5

سینیٹر سراج الحق کا فرانسیسی سفیر کو فوری طور پر ملک بدر کرنے کا مطالبہ

  • News cod : 3000
  • 27 اکتبر 2020 - 2:03
سینیٹر سراج الحق کا فرانسیسی سفیر کو فوری طور پر ملک بدر کرنے کا مطالبہ
حوزہ ٹائمز|سینیٹر سراج الحق نے سینیٹ میں خطاب کرتے ہوئے فرانس میں خاتم النبیین (ص) کے توہین آمیز خاکے شائع کرنے اور پھر انہیں سرکاری عمارتوں پر چسپاں کرنے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فرانسیسی سفیر کو فوری طور پر ملک بدر کیا جائے.

حوزہ ٹائم کی رپورٹ کے مطابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے سینیٹ میں خطاب کرتے ہوئے فرانس میں خاتم النبیین (ص) کے توہین آمیز خاکے شائع کرنے اور پھر انہیں سرکاری عمارتوں پر چسپاں کرنے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فرانسیسی سفیر کو فوری طور پر ملک بدر کیا جائے اور اپنے سفیر کو فرانس سے واپس بلایا جائے ۔فرانس کی تمام مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے ۔فوری طور پر او آئی سی کا اجلاس بلا کر عالم اسلام کی طرف سے فرانس سمیت یورپ او رمغرب میں ہونے والے اسلاموفوبیااور گستاخی کے واقعات کو روکنے کیلئے مشترکہ لائحہ عمل دیا جائے ۔

سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ فرانس نے دنیا بھر کے دو ارب مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا ہے ۔پیغمبر اسلام جو پوری انسانیت کیلئے رحمت بن کر آئے ان کی شان میں گستاخی کو ہم کسی صورت برداشت نہیں کرسکتے ،یہ ہمارے ایمان کے منافی ہے ۔دنیا بھر کے مسلمانوں کے دل زخمی ہیں لیکن عالم اسلام کے حکمران بے حس اور غیر ت حمیت سے عاری ہوچکے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو عالم اسلام کی قیادت کرنی چاہئے ۔
دریںاثنا امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے 30نومبر جمعہ کو فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف ملک گیر یوم ا حتجاج کا اعلان کیا ہے اور قوم سے اپیل کی ہے کہ پیارے پیغمبر حضرت محمد مصطفی (ص) سے عشق و محبت کا ثبوت دیتے ہوئے فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں۔یوم احتجاج کے موقع پر مساجد میں خطبات جمعہ میں سیرت النبی (ص) اور شان مصطفی (ص) بیان کی جائے گی اور توہین آمیز خاکوں کے خلاف مظاہرے ہونگے ۔

 

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=3000