7

قائد ملت جعفریہ پاکستان سے مرکزی صدر جے ایس او پاکستان کی وفد کے ہمراہ ملاقات

  • News cod : 30080
  • 25 فوریه 2022 - 15:40
قائد ملت جعفریہ پاکستان سے مرکزی صدر جے ایس او پاکستان کی وفد کے ہمراہ ملاقات
وفد میں سابق مرکزی صدر جے ایس او پاکستان برادر سید ذیشان حیدر شمسی، نامزد مرکزی اطلاعات سیکرٹری جے ایس او پاکستان برادر عمران علی حیدری، سابق مرکزی مالیات سیکرٹری جے ایس او پاکستان برادر یاسر علی صدیقی اور ڈویژن صدر جے ایس او پاکستان پشاور ڈویژن برادر علی رضا میر شامل تھے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ، قائد ملت جعفریہ پاکستان سید ساجد علی نقوی سے مرکزی صدر جے ایس او پاکستان برادر سید راشد حسین نقوی نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔

اس ملاقات میں اہم تنظیمی امور، ملکی صورتحال پر رہنمائی لی اور آخر میں قائدِ بزرگوار کی خدمت میں جے ایس او پاکستان کی ماہانہ مرکزی کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی اور قائد ملت جعفریہ پاکستان کو حالیہ تنظیمی سرگرمیوں کے حوالے سے آگاہی دی گئی۔

وفد میں سابق مرکزی صدر جے ایس او پاکستان برادر سید ذیشان حیدر شمسی، نامزد مرکزی اطلاعات سیکرٹری جے ایس او پاکستان برادر عمران علی حیدری، سابق مرکزی مالیات سیکرٹری جے ایس او پاکستان برادر یاسر علی صدیقی اور ڈویژن صدر جے ایس او پاکستان پشاور ڈویژن برادر علی رضا میر شامل تھے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=30080