10

وفاق المدارس الشیعہ کی جانب سے پشاور دھماکے کی شدید مذمت

  • News cod : 30453
  • 04 مارس 2022 - 13:43
وفاق المدارس الشیعہ کی جانب سے پشاور دھماکے کی شدید مذمت
مذمتی بیان میں علامہ سید مرید حسین نقوی کا کہنا تھا کہ حکومت زخمیوں کو فوری اور بہترین طبی سہولیات فراہم کرے، حکومت سے پشاور دھماکے میں ملوث دہشتگردوں اور انکے سہولت کاروں کے خلاف بھرپور کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

وفاق ٹائمز کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب سربراہ علامہ سید مرید حسین نقوی نے پشاور میں مسجد میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں،درندہ صفت عناصر ملک و قوم کے دشمن ہیں.

مذمتی بیان میں علامہ سید مرید حسین نقوی کا کہنا تھا کہ حکومت زخمیوں کو فوری اور بہترین طبی سہولیات فراہم کرے، حکومت سے پشاور دھماکے میں ملوث دہشتگردوں اور انکے سہولت کاروں کے خلاف بھرپور کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ وطن عزیز میں دہشت گردوں کے ہاتھوں سب سے زیادہ نقصان ملت تشیع نے اٹھایا۔

 

 

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=30453