15

پشاور دھماکہ، شیعہ علماء کونسل کے ضلعی صدر مجاہد اخونزادہ بھی شہید

  • News cod : 30472
  • 04 مارس 2022 - 15:21
پشاور دھماکہ، شیعہ علماء کونسل کے ضلعی صدر مجاہد اخونزادہ بھی شہید
ان کے خاندان کے ذرائع نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دھماکہ میں مجاہد اکبر اخونزادہ نے جام شہادت نوش کرلیا ہے۔ واضح رہے کہ اب تک کی اطلاعات کے مطابق دھماکہ میں 50 سے زائد نمازی شہید ہوچکے ہیں

وفاق ٹائمز ، جامع مسجد کوچہ رسالدار پشاور میں ہونے والے خودکش حملہ میں شیعہ علماء کونسل پاکستان ضلع پشاور کے صدر مجاہد اکبر اخونزادہ بھی شہید ہوگئے ہیں۔

خبر رسان اداری اسلام ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق جامع مسجد کوچہ رسالدار پشاور میں ہونے والے خودکش حملہ میں شیعہ علماء کونسل کے ضلعی صدر اور خطیب اہلبیتؑ مجاہد اکبر اخونزادہ بھی شہید ہوگئے ہیں۔ ان کے خاندان کے ذرائع نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دھماکہ میں مجاہد اکبر اخونزادہ نے جام شہادت نوش کرلیا ہے۔ واضح رہے کہ اب تک کی اطلاعات کے مطابق دھماکہ میں 50 سے زائد نمازی شہید ہوچکے ہیں۔ اب تک کسی دہشتگرد گروپ نے دھماکہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=30472