29

پشاور، مولانا ارشاد حسین خلیلی کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، جسدخاکی ڈیرہ اسماعیل خان منتقل

  • News cod : 30512
  • 05 مارس 2022 - 10:07
پشاور، مولانا ارشاد حسین خلیلی کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، جسدخاکی ڈیرہ اسماعیل خان منتقل
پشاور میں شیعہ جامعہ مسجد کوچہ رسالدار قصہ خوانی دھماکہ کے شہید خطیب مسجد مولانا ارشاد حسین خلیلی کی نماز جنازہ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر کی امامت میں ادا کی گئی ۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق،  پشاور میں شیعہ جامعہ مسجد کوچہ رسالدار قصہ خوانی دھماکہ کے شہید خطیب مسجد مولانا ارشاد حسین خلیلی کی نماز جنازہ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر کی امامت میں ادا کی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق نماز جنازہ میں وزیر زراعت گلگت بلتستان کاظم میثم، جامعہ کے پرنسپل علامہ سید جواد ہادی،علامہ عابد حسین شاکری،علامہ سید جمیل حسن،علامہ احسان محسنی، علامہ احمد اقبال رضوی اور جامعہ کے طلاب کرام نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

شہید مولانا ارشاد حسین خلیلی خطیب مسجد کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان سے تھا۔پشاور میں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد جسد خاکی کو آبائی علاقے کے لئے روانہ کیا گیا ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=30512