5

30 سالہ دہشت گردی کا تسلسل نہایت تشویشناک، ملکی سلامتی کے لیے شدید خطرہ ہے، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی

  • News cod : 30561
  • 05 مارس 2022 - 13:44
30 سالہ دہشت گردی کا تسلسل نہایت تشویشناک، ملکی سلامتی کے لیے شدید خطرہ ہے، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے پشاور میں نمازیوں پر دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیعہ مسلک کے خلاف 30 سالہ دہشت گردی کا تسلسل نہایت تشویشناک اور ملکی سلامتی کے لیے شدید خطرہ ہے۔

وفاق ٹائمز کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے پشاور میں نمازیوں پر دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیعہ مسلک کے خلاف 30 سالہ دہشت گردی کا تسلسل نہایت تشویشناک اور ملکی سلامتی کے لیے شدید خطرہ ہے ۔وقفے وقفے سے ہونے والی دہشت گردی کی اہم وجہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد نہ ہونا، عدالت سے سزا یافتہ مجرموں کی سزاوں پر عملدرآمد میں تاخیر اور کالعدم دہشت گرد گروہ کو منفی سرگرمیاں سرگرمی کی اجازت دینا ہے ۔

میڈیا سیل کی طرف سے جاری بیان میں آیت اللہ حافظ ریاض نجفی نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔دہشت گردی کے افسوسناک واقعات کا جاری رہنا درجنوں خفیہ ایجنسیوں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ان کا کہنا تھا کہ امن و امان کے ذمہ دار ادارے دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو بخوبی جانتے ہیں ۔اگر انہیں نشان عبرت بنایا ہوتا تو آئے دن بے گناہ شہریوں اور نمازیوں کی شہادت کے سانحات رونما نہ ہوتے ۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=30561