11

سانحہ پشاور مکتب تشیع کی حقانیت کی ایک اور دلیل بن گیا، علامہ ڈاکٹر محمد نجفی

  • News cod : 30580
  • 05 مارس 2022 - 16:39
سانحہ پشاور مکتب تشیع کی حقانیت کی ایک اور دلیل بن گیا، علامہ ڈاکٹر محمد نجفی
جامعہ مدینة العلم اسلام آباد کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید محمد نجفی نے کل پشاور میں شیعہ امامیہ مسجد میں پیش آنے والے دلخراش واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ"اسلام دشمن عناصر نے ایک مرتبہ پھر حسینی راہ کے علمبردار نمازیوں کو شہید کر کے واقعہ کربلا کی یاد کو زندہ کر دیا"۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے مرکزی رابطہ سیکرٹری و جامعہ مدینة العلم اسلام آباد کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید محمد نجفی نے کل پشاور میں شیعہ امامیہ مسجد میں پیش آنے والے دلخراش واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ”اسلام دشمن عناصر نے ایک مرتبہ پھر حسینی راہ کے علمبردار نمازیوں کو شہید کر کے واقعہ کربلا کی یاد کو زندہ کر دیا”۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ “سانحہ پشاور مکتبِ تشیع کی حقانیت کی ایک اور دلیل بن گیا ہے۔ اس واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔

حجت الاسلام سید محمد نجفی نے کہاکہ ہم تمام شہداء کے خانوادہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور بارگاہ ایزدی میں دعا گو ہیں کہ وہ زخمی مومنین کو صحت و سلامتی کے ساتھ طول عمر عطا فرمائے اور شہداء پشاور کو اہلبیت علیہم السلام کے ساتھ مشہور فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=30580