8

سعودی عرب نے عازمین عمرہ کیلئے کورونا پابندیاں نرم کر دیں

  • News cod : 30705
  • 06 مارس 2022 - 14:21
سعودی عرب نے عازمین عمرہ کیلئے کورونا پابندیاں نرم کر دیں
حرم اور مسجد نبوی کیساتھ تمام مساجد اور مذہبی جگہوں کو مکمل کھول دیا جائے گا۔ انسداد کورونا کیلئے اپنائے گئے تمام احتتاطی تدابیر کی شرائط بھی ختم کر دی گئی ہیں۔ مساجد میں سماجی فاصلہ اور زائرین کیلئے کورونا پی سی آر ٹیسٹ کی شرط بھی ختم کر دی گئی ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، کورونا ایس او پیز سے متعلق سعودی حکومت نے بڑا اعلان کر دیا۔ سعودی حکومت نے کورونا پابندیوں میں نرمی کا اعلان کر دیا ہے۔ خانہ کعبہ اور مسجد نبوی سمیت دیگر مساجد میں کرونا کے احتیاطی تدابیر ختم کر دی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق سعودی حکام نے رمضان المبارک میں زائرین کیلئے حرمین شریفین مکمل کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ حرم اور مسجد نبوی کیساتھ تمام مساجد اور مذہبی جگہوں کو مکمل کھول دیا جائے گا۔ انسداد کورونا کیلئے اپنائے گئے تمام احتتاطی تدابیر کی شرائط بھی ختم کر دی گئی ہیں۔

مساجد میں سماجی فاصلہ اور زائرین کیلئے کورونا پی سی آر ٹیسٹ کی شرط بھی ختم کر دی گئی ہے۔ سعودی حکام کے مطابق غیر ممالک سے آنیوالے مسافروں کی عمرہ سے قبل قرنطینہ کی شرط بھی ختم کی جا رہی ہے۔ خانہ کعبہ اور مسجد نبوی سمیت مساجد میں مکمل ویکیسنیڈ افراد کو داخلے کی اجازت ہو گی۔ خانہ کعبہ اور مسجد نبوی میں سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کی ہدایات بھی ختم کر دی گئی ہے البتہ ماسک کا استعمال بدستور جاری رہے گا۔ سعودی انتظامیہ کے مطابق سعودی عرب کیلئے سفر کرنے کیلئے کرونا رپورٹ کی بھی ضرورت نہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=30705