9

ملتان، سانحہ پشاور کیخلاف شیعہ علماء کونسل اور جے ایس او کی احتجاجی ریلی

  • News cod : 30817
  • 07 مارس 2022 - 11:04
ملتان، سانحہ پشاور کیخلاف شیعہ علماء کونسل اور جے ایس او کی احتجاجی ریلی
قائدملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی اپیل پر ملک کے دیگر شہروں کی طرح ملتان میں بھی شیعہ علماء کونسل اور جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیراہتمام سانحہ پشاور کیخلاف یوم احتجاج منایا گیا،

وفاق ٹائمز، قائدملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی اپیل پر ملک کے دیگر شہروں کی طرح ملتان میں بھی شیعہ علماء کونسل اور جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیراہتمام سانحہ پشاور کیخلاف یوم احتجاج منایا گیا، ملتان میں نماز ظہرین کے بعد جامعہ مخزن العلوم الجعفریہ سورج میانی ملتان سے گھنٹہ گھر چوک تک احتجاجی ریلی نکالی گئی، احتجاجی ریلی پُل واصل، ایم ڈی اے چوک، کچہری چوک سے ہوتی ہوئی گھنٹہ گھر پہنچی جہاں پر قائدین نے خطاب کیا۔ ریلی کی قیادت شیعہ علماء کونسل کے رہنما علامہ سید علی رضا نقوی، علامہ سید مجاہد عباس گردیزی، مولانا علی سجاد نقوی، باقر بلوچ اور دیگر نے کی۔ ریلی میں بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے سانحہ پشاور اور دہشتگردی کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں نے سانحہ پشاور کے مجرموں کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا۔ رہنماوں نے کہا کہ اسلام دشمن اور ملک دشمن عناصر پاکستان میں شیعہ سنی فسادات کو ہوا دینا چاہتے ہیں دراصل ہمارے ملک میں شیعہ سنی کا کوئی مسئلہ نہیں ہے، چند مٹھی بھر دہشتگرد عناصر ہیں جو ملک کے امن کو تباہ کرنے کے درپے ہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=30817