11

قومی یکجہتی وقت کا تقاضا ہے، علامہ محمد حسین اکبر

  • News cod : 30854
  • 07 مارس 2022 - 18:44
قومی یکجہتی وقت کا تقاضا ہے، علامہ محمد حسین اکبر
گورنر ہاوس میں کانفرنس سے خطاب میں منہاج الحسینؑ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ عراق میں جب داعش نے شیعہ، سنی اور مسیحی خواتین کو کنیزیں بنا کر بازار میں فروخت کیلئے پیش کیا تو آیت اللہ سیستانی نے اپنے مقلدین کو حکم دیا کہ وہ بلاتفریق مذہب و ملت دین و عقیدہ تمام قیدی عورتوں کو پیسے دے کر خریدا جائے اور ان کو عزت و تکریم کیساتھ ان کے گھروں میں پہنچایا جائے، اور اس حکم پر عمل کیا گیا، یہی وہ سیرت النبی(ص) کا عملی مظاہرہ تھا۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، ادارہ منہاج الحسینؑ لاہور اور تحریک حسینیہ پاکستان کے سربراہ علامہ ڈاکٹر محمد حسین اکبر کا کہنا ہے کہ قومی یکجہتی وقت کا تقاضا ہے، نظریہ برداشت کو فروغ دینا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاوس لاہور میں وزارت انسانی حقوق اور بین المذاہب ہم آہنگی اور یوتھ ڈویلپمنٹ فاونڈیشن کے زیراہتمام دو روزہ سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ بطور انسان ہم سب ایک ہیں، ریاست مدینہ دراصل انسانیت کی بنیاد پر قائم ہوئی، ہمارے نبی کریم (ص) نے مسیحوں کو اپنی مسجد میں جگہ دی، یہودیوں کیلئے اپنا عباء بچھائی، اور کہا کہ قوم کے سرداروں کی جائے خواہ وہ کسی بھی مذہب یا دین سے تعلق رکھتا ہو۔

علامہ محمد حسین اکبر کا مزید کہنا تھا کہ عراق میں جب داعش نے شیعہ، سنی اور مسیحی خواتین کو کنیزیں بنا کر بازار میں فروخت کیلئے پیش کیا تو آیت اللہ سیستانی نے اپنے مقلدین کو حکم دیا کہ وہ بلاتفریق مذہب و ملت دین و عقیدہ تمام قیدی عورتوں کو پیسے دے کر خریدا جائے اور ان کو عزت و تکریم کیساتھ ان کے گھروں میں پہنچایا جائے، اور اس حکم پر عمل کیا گیا، یہی وہ سیرت النبی(ص) کا عملی مظاہرہ تھا، جسے دیکھ کر عیسائیوں کے پوپ ویٹی گن سے نجف اشرف آیت اللہ سیستانی سے ملاقات کرنے آئے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=30854