12

لاہور پریس کلب سے ایوان اقبال تک پیغام شرم و حیا مارچ کا انعقاد

  • News cod : 30877
  • 08 مارس 2022 - 14:16
لاہور پریس کلب سے ایوان اقبال تک پیغام شرم و حیا مارچ کا انعقاد
خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے جامعہ سراجیہ نعیمیہ اور تحفظ ناموس رسالت محاذ کے زیراہتمام پریس کلب سے ایوان اقبال تک ریلی بعنوان ’’پیغام شرم وحیا مارچ‘‘ نکالی گئی۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق،خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے جامعہ سراجیہ نعیمیہ اور تحفظ ناموس رسالت محاذ کے زیراہتمام پریس کلب سے ایوان اقبال تک ریلی بعنوان ’’پیغام شرم وحیا مارچ‘‘ نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت مہتمم اعلی جامعہ نعیمیہ ڈاکٹر راغب نعیمی اور سابق رکن پنجاب اسمبلی نبیرہ عندلیب نے کی۔ ریلی میں مختلف مدارس کی معلمات اور طالبات کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ اس موقع پر ڈاکٹر راغب نعیمی نے کہا کہ آج عورت کا وراثت میں حصہ اور تعلیم جیسے بنیادی حقوق کو پامال کیا جا رہا ہے، جس کی وجہ سے وہ سڑکوں پر حق مانگنے نکلی ہے۔ ریلی کے شرکاء نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر خواتین کے حقوق درج تھے۔ ریلی میں شریک خواتین کے مطابق عورت کو دین اسلام نے بلند مقام دے رکھا ہے۔ ریلی کے دوران پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=30877