16

علامہ شیخ انور علی نجفی کی قیادت میں جامعۃ الکوثر کے اساتذہ کا پشاور کا دورہ

  • News cod : 30889
  • 08 مارس 2022 - 15:05
علامہ شیخ انور علی نجفی کی قیادت میں جامعۃ الکوثر کے اساتذہ کا پشاور کا دورہ
رپورٹ کے مطابق علمائے کرام نے لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور میں امامیہ مسجد کے دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت اور شہداء کے لواحقین سے ملاقات کی۔

وفاق ٹائمزکے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق،جامعۃ الکوثر اسلام آباد کے مدیر علامہ شیخ انور نجفی کی قیادت میں وفد نے پشاور کا دورہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق علمائے کرام نے لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور میں امامیہ مسجد کے دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت اور شہداء کے لواحقین سے ملاقات کی، اس موقع پر علامہ انتصار حیدر جعفری، مولانا سید عقیل اصغر کاظمی اور دیگر بھی علامہ شیخ انور علی نجفی کے ہمراہ تھے۔

اس موقع پر علامہ انور علی نجفی نے کہا کہ ہم ہمیشہ امن کے داعی رہے ہیں اور رہیں گے، ملک میں اتحاد وحدت کی فضا کو ہرگز خراب نہیں ہونے دینگے،اس دردناک سانحہ کے موقع پر میں تمام مؤمنین و مؤمنات، شہداء کے لواحقین اور سب سے بڑھ کر امام زمان عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کی خدمت میں تسلیت و تعزیت عرض کرتا ہوں۔ مختلف ناموں اور شکلوں میں ظاہر ہونے والے تمام دہشگرد گروہوں کی حقیقت ایک ہے ۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=30889