9

پاکستانی حکومت پشاور واقعے کے ملزموں کی شناخت کرکے عبرت ناک سزا دے، لبنانی شیعہ اسلامی اسمبلی

  • News cod : 30937
  • 08 مارس 2022 - 18:19
پاکستانی حکومت پشاور واقعے کے ملزموں کی شناخت کرکے عبرت ناک سزا دے، لبنانی شیعہ اسلامی اسمبلی
لبنانی شیعہ اسلامی اسمبلی کے نائب صدر شیخ علی الخطیب نے سانحہ پشاور کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے پاکستان کی حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس واقعے کے ملزمان اور محرکین کی شناخت کیلئے اپنے پوری کوشش بروئے کار لائے اور ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے اہم تدابیر اختیار کرے۔

لبنانی شیعہ اسلامی اسمبلی کے نائب صدر شیخ علی الخطیب نے اپنے ایک بیان میں کوچہ رسالدار پشاور کی مسجد کے اندر دہشت گردانہ واقعے کی مذمت کی اور کہاکہ دہشت گردی کے اس واقعے میں بے گناہ مؤمنین اللہ تعالیٰ کے گھر میں شہید ہوگئے اور اس حادثے میں تکفیری دہشت گرد گروہ نے اللہ تعالیٰ کے گھر کا احترام نہ رکھا اور ایک وحشیانہ اور بزدلانہ اقدام میں نمازیوں کا خون بہا دیا۔

انہوں نے شہداء کے لواحقین اور پاکستان کی قوم کو اس عظیم حادثے کی تسلیت پیش کی اور ان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا اور اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں زخمیوں کی شفایابی کیلئے دعا کی۔

شیخ الخطیب نے پاکستان کی حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس واقعے کے ملزمان اور محرکین کی شناخت کیلئے اپنے پوری کوشش بروئے کار لائے اور ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے اہم تدابیر اختیار کرے۔

انہوں نے پاکستانی قوم کو قومی اور اسلامی وحدت کی دعوت دی اور دشمنوں کے شر سے خود کو محفوظ کرنے پر تاکید کی۔

انہوں نے آخر میں مسلم علماء سے درخواست کی کہ اپنی قومی اور اسلامی ذمہ داریوں پر عمل پیرا ہوں اور اس افراطی فکر کے فروغ کی روک تھام کیلئے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلائیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=30937