11

فن لینڈ کے سفیر کی حرم حضرت معصومہ(س) میں حاضری

  • News cod : 31234
  • 13 مارس 2022 - 10:06
فن لینڈ کے سفیر کی حرم حضرت معصومہ(س) میں حاضری
ایران میں فن لینڈ کے سفیر کیری کیہیلوٹو نے کل صبح حضرت معصومہ(س) کے حرم میں شعبہ بین الملل کے ادارے اور ایران اور فن لینڈ کے باہمی تعلقات کے ادارے کے تعاون سے قم میں حضرت معصومہ(س) کے حرم کا دورہ کیا۔

وفاق ٹائمز کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق،ایران میں فن لینڈ کے سفیر کیری کیہیلوٹو نے کل صبح حضرت معصومہ(س) کے حرم میں شعبہ بین الملل کے ادارے اور ایران اور فن لینڈ کے باہمی تعلقات کے ادارے کے تعاون سے قم میں حضرت معصومہ(س) کے حرم کا دورہ کیا۔

اس وفد میں ایران میں فن لینڈ سفارتخانہ کا عملہ اور ان کے کچھ ساتھی شامل تھے جنہوں نے حرم شناسی پروگرام کے تحت حضرت معصومہ(س) کے حرم کے تعمیراتی آثار اور مقامات کا دورہ کیا۔

اس کے علاوہ اس دورے میں حرم مطہر کی تاریخی اور فن معماری سے متعلق امور، حضرت معصومہ(س) کا قم شہر میں مقام، اس عظیم خاتون کے انقلاب اسلامی ایران پر اثرات اور قم شہر کی علمی اور روحانی توانائی کے متعلق فن لینڈ کے سفیر کو بریفنگ دی گئی۔

اس کے علاوہ آستانہ مقدسہ حرم حضرت معصومہ(س) کے شعبہ بین الملل کی طرف سے فن لینڈ کے سفیر کو انگلش ترجمے والا ایک قرآن مجید بھی پیش کیا گیا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=31234