20

قم؛ دنیا بھر میں جاری شیعہ نسل کشی کے خلاف علماء اور طلباء کا زبردست احتجاج+تصاویر

  • News cod : 31382
  • 14 مارس 2022 - 16:32
قم؛ دنیا بھر میں جاری شیعہ نسل کشی کے خلاف علماء اور طلباء کا زبردست احتجاج+تصاویر
اسکتبار جہانی کی ایما پر دنیا بھر میں جاری شیعہ نسل کشی کے خلاف حوزہ علمیہ قم میں علماء اور طلباء سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے عوام کی موجودگی میں آل سعود اور استکباری قاتلوں کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

وفاق ٹائمز کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، اسکتبار جہانی کی ایما پر دنیا بھر میں جاری شیعہ نسل کشی کے خلاف حوزہ علمیہ قم میں علماء اور طلباء سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے عوام کی موجودگی میں آل سعود اور استکباری قاتلوں کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

حوزہ علمیہ قم کی قدیمی اور انقلابی درسگاہ مدرسہ فیضیہ میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں شریک علمائے کرام نے پاکستان،افغانستان اور سعودی عرب میں جاری شیعہ نسل کشی کی شدید مذمت کی۔

رپورٹ کے مطابق، گذشتہ روز مرکز مدیریت حوزہائے علمیہ نے آل سعود کی جانب سے شیعہ اور سنی مسلمانوں کے سرقلم کرنے، پاکستان اور افغانستان میں استکباری عناصر کے وحشیانہ جرائم کی مذمت کرتے ہوئے قم کے طلباء اور انقلابی عوام سے احتجاجی ریلی میں شرکت کی اپیل کی تھی۔

یاد رہے کہ آل سعود کی سفاک حکومت نے کل ۸۱ بے گناہ لوگوں کے سر قلم کیے کہ جن میں 40 شیعہ جوان اور کمسن بچے بھی شامل تھے، نیز یمنی قیدیوں کو بھی اس بھیانک اور وحشیانہ جرم میں شہید کر دیا گیا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=31382