57

سعودی عرب میں شعائر اسلام کی صریحاً توہین کی جا رہی ہے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

  • News cod : 31437
  • 15 مارس 2022 - 16:14
سعودی عرب میں شعائر اسلام کی صریحاً توہین کی جا رہی ہے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
سعودی عرب میں بت خانوں، جوئے خانوں اور ناچ گانوں کی عریاں محفلیں سرکاری سرپرستی میں جاری ہیں۔ اگر پابندی ہے تو صرف اہلبیت اطہار علیہم السلام کے ذکر پر پابندی ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے سعودی عرب میں عقیدے اور نظریے کے اختلاف پر ایک ہی دن میں 81 افراد کے سرقلم کرنے کو شدت پسندی کی بدترین مثال قرار دیا ہے۔

انہوں نے آل سعود کے اس وحشیانہ عمل کو سنگین جرم قرار دیتے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں اور اقوام عالم سے اس کے خلاف شدید ردعمل کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آل سعود کو اس غیر انسانی سلوک کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔خدا کے ہاں ظلم کی کوئی معافی نہیں۔ امت مسلمہ تعصب کی بجائے انصاف کا مظاہرہ کرے اور آل سعود کے اس ظلم کی مذمت کرے۔ جو کلمہ گو حکمران اس ظلم وبربریت پر خاموش ہیں وہ مسلمان کہلانے کے مستحق نہیں۔ سعودی عرب میں شعائر اسلام کی صریحاً توہین کی جا رہی ہے۔ بت خانوں، جوئے خانوں اور ناچ گانوں کی عریاں محفلیں سرکاری سرپرستی میں جاری ہیں۔ اگر پابندی ہے تو صرف اہلبیت اطہار علیہم السلام کے ذکر پر پابندی ہے۔انہوں نے کہا کہ یورپی ممالک جہاں غیر مسلموں کی حکمرانی ہے وہاں بھی اس طرح کا ظالمانہ قانون رائج نہیں۔آل سعود کا یہ اقدام یہود ونصاری کی خوشنودی کے حصول کے لیے ہے۔ سعودی عرب میں بے گناہ انسانی جانوں کے ضیاع پر دنیا کے ہر باشعور اور باضمیر کو آواز بلند کرنی چاہئے ۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=31437