وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، آل سعود کے ہاتھوں دسیوں شیعیانِ اہل بیت علیہم السلام کے بے دردی سے قتل کی مذمت کرتے ہوئے آیت اللہ نوری ہمدانی نے کہاکہ آل سعود کی دہشت گرد حکومت کے ہاتھوں دسیوں مظلوموں کی شہادت کی خبر سن کر بہت دکھ اور افسوس ہوا۔یہ حکومت بظاہر اپنے آپ کو خادم حرمین شریفین کہلاتی ہے لیکن وہ درحقیقت استکبار اور غاصب صہیونیوں کی خادم ہے اور یمن، شام، عراق اور لبنان کے مسلمانوں کے خلاف جنگ کی سربراہی کر رہی ہے اور مسلمانوں کے قتل عام میں مشغول ہے۔
انہوں نے کہاکہ آل سعود کے ان جرائم پر انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں اور اسلامی انجمنوں کی خاموشی افسوسناک ہے۔ میں اس غم انگیز واقعہ پر اپنے مولا حضرت بقیۃ اللہ الاعظم عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف، تمام مسلمانوں اور بالخصوص مظلوم شہیدوں کے خاندانوں کی خدمت میں تعزیت عرض کرتا ہوں۔












