7

امام مھدی علیہ سلام تمام جہاں کی امید اور مظلومین و مستضعفین کے نجات دہندہ ھیں،محترمہ حنا تقوی

  • News cod : 31729
  • 20 مارس 2022 - 14:49
امام مھدی علیہ سلام تمام جہاں کی امید اور مظلومین و مستضعفین کے نجات دہندہ ھیں،محترمہ حنا تقوی
محترمہ حنا تقوی نے کہا کہ امام زمانہ علیہ السلام سرچشمہ ولایت کا ایسا گوہر نایاب ہیں کہ جنکے وجود پر عقیدہ ایمان کی تکمیل کا سبب بنتا ہے آج ہر ایک چاہنے والے کی زبان پر امام کا ذکر جاری ہے،

وفاق ٹائمز، 15 شعبان المعظم کو امام بارگاہ جاگیر علی اصغر ع بیدیاں روڈ یونٹ میں جشن ولادت مولا امام آخر الزماں عج کا انعقاد کیا گیا جس میں ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین لاہور سیکرٹری جنرل محترمہ حنا تقوی نے فضائل امام زمان عج بیان کئے جشن میں ڈپٹی سیکرٹری جنرل محترمہ عظمیٰ نقوی نے اپنے مخصوص انداز میں منقبت خوانی  کی محترمہ حنا تقوی نے کہا کہ امام زمانہ علیہ السلام سرچشمہ ولایت کا ایسا گوہر نایاب ہیں کہ جنکے وجود پر عقیدہ ایمان کی تکمیل کا سبب بنتا ہے آج ہر ایک چاہنے والے کی زبان پر امام کا ذکر جاری ہے، ہماری دعاؤں اور  ،مناجات میں امام کی یاد اور تذکرہ ہوتا ہے،امام زمانہ کے نام سے تحریکیں چلائ جا رہی ہیں جو ہونا بھی چاہیے لیکن اسی کے ساتھ ساتھ ہم جس امام کے ظہور کے منتظر ہیں انکی معرفت حاصل کرنا ہم پر لازم ہے۔

ان کا مزیدکہنا تھا کہ امام عج کی خصوصیات کو درک کرنا ، ان کے بارے میں جناب رسول خدا ص و آئمہ معصومین سے روایات و احادیث کا مطالعہ کرنا چاہیے تاکہ امام کی اہمیت جو انبیاء و ائمہ ع نے ذکر فرمای ہیں سے آشنا ہوسکیں۔

 

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=31729