14

او آئی سی وزراء کانفرنس کے موقع پر صبر و تحمل اور اتحاد کا مظاہرہ کیا جائے، علامہ شہنشاہ نقوی

  • News cod : 31832
  • 22 مارس 2022 - 10:33
او آئی سی وزراء کانفرنس کے موقع پر صبر و تحمل اور اتحاد کا مظاہرہ کیا جائے، علامہ شہنشاہ نقوی
معروف عالم دین اور خطیب علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے کہا کہ او آئی سی وزراء کانفرنس کے موقع پر حکومت اور حزب اختلاف صبر و تحمل اور یکجہتی کا مظاہرہ کریں کیونکہ یہ ملک و قوم کی عزت اور حرمت کا مسئلہ ہے،

وفاق ٹائمز، معروف عالم دین اور خطیب علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے کہا کہ او آئی سی وزراء کانفرنس کے موقع پر حکومت اور حزب اختلاف صبر و تحمل اور یکجہتی کا مظاہرہ کریں کیونکہ یہ ملک و قوم کی عزت اور حرمت کا مسئلہ ہے، لہٰذا یہاں بسنے والا کوئی بھی شخص ہر ایسی حرکت سے اجتناب کرے جس سے دنیا میں ہمارا تماشہ بنے اور ہم دنیا بھر میں رسوا ہوں۔ اپنے بیان میں انہوں نے امید ظاہر کی کہ کانفرنس کا انعقاد مسلم امہ کی بہتری، یکجہتی اور تعمیر و ترقی کیلئے بہتر ثابت ہوگا۔

علامہ شہنشاہ نقوی نے حکومت سے کہا کہ اس سلسلے میں سخت سیکیورٹی کرے اور اس کے بہترین انتظامات کئے جائیں تاکہ اسلامی وزرائے خارجہ قوم و ملت کی بہتری کیلئے ٹھوس و مثبت فیصلے کریں کیونکہ اس وقت امریکا، اسرائیل اور بھارت ہماری یکجہتی کو پارہ پارہ کرنے کے ناپاک عزائم رکھتے ہیں جس کے خاتمے کیلئے ہمیں متحد ہونا ہوگا اور اس کیلئے آپس کے انتشار کو پس پشت ڈالنا ہوگا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=31832