8

23 مارچ ایک تاریخ ساز اور بہت اہم دن ہے، حجت الاسلام محمد حسین حیدری

  • News cod : 31932
  • 23 مارس 2022 - 10:47
23 مارچ ایک تاریخ ساز اور بہت اہم دن ہے، حجت الاسلام محمد حسین حیدری
یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ اتحاد ‘ تنظیم اور یقین محکم کے اصولوں پر عمل کر کے ہم نے اپنی منزل حاصل کی تھی ۔ اب ہمارا فرض بنتا ہے کہ ہم اپنے ملک کی ترقی اور استحکام کیلئے کام کریں اور پاکستان کو عظیم سے عظیم تر بنا دیں یقیناً خدا ہمارے ساتھ ہے

جامعہ روحانیت بلتستان کے صدر حجت الاسلام محمد حسین حیدری نے اپنے بیان میں کہا کہ 23 مارچ 1940 ء کو پیش کی جانے والی قرارداد سے ہمارے لئے منزل کا تعین ہوا تھا لہذا یہ ایک تاریخی دن ہے اور اسی دن قیام پاکستان کے لیے لازوال جدوجہد پرمہرثبت ہوئی۔ قرارداد پاکستان کے 7 برس بعد اسلامی جمہوریہ پاکستان کرہ ارض پر وجود میں آیا اور اسی قرارداد سے ہمارے لئے منزل کا تعین ہو گیا تھا۔
حجت الاسلام حیدری نے مزید کہا کہ یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ اتحاد ‘ تنظیم اور یقین محکم کے اصولوں پر عمل کر کے ہم نے اپنی منزل حاصل کی تھی ۔ اب ہمارا فرض بنتا ہے کہ ہم اپنے ملک کی ترقی اور استحکام کیلئے کام کریں اور پاکستان کو عظیم سے عظیم تر بنا دیں یقیناً خدا ہمارے ساتھ ہے

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=31932