وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، مادر علمی حوزہ علمیہ جامعۃ المنتظر میں تجدید عہد و وفا کے دن پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں وطن عزیز پاکستان میں امن و امان پاکستان کی ترقی و خوشحالی، وطن عزیز کی جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کیلئے دعائے خیر کی اور پرچم کشائی کی۔
اس موقع پر جامعۃ المنتظر کے اساتذہ و طلاب اور ملک بھر سے علمائے کرام نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاق المدارس کے جنرل سیکرٹری علامہ محمد افضل حیدری نے کہا کہ مینار پاکستان اس تاریخ ساز جدوجہد کا امین ہے، آزاد خوددار اور خودمختار ملک کے فیصلے کا دن پاکستانی قوم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

















