9

قومی اسمبلی کا اہم اجلاس، آج عدم اعتماد کی قرارداد پر گفتگو ہوگی

  • News cod : 32261
  • 31 مارس 2022 - 13:53
قومی اسمبلی کا اہم اجلاس، آج عدم اعتماد کی قرارداد پر گفتگو ہوگی
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے متحدہ اپوزیشن جماعتوں کی پارلیمانی پارٹیوں کا مشترکہ اجلاس آج تین بجے بلا لیا ہے۔

وفاق ٹائمز، اپوزیشن لیڈر شہباز شریف تحریک عدم اعتماد پر بحث کا آغاز کریں گے۔آئین کے مطابق تحریک عدم اعتماد پیش ہونے کے بعد 7دن میں ووٹنگ کرانا لازمی ہے۔
واضح رہے کہ متحدہ اپوزیشن کی جانب سےجمع کروائی گئی تحریک عدم اعتماد میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان ایوان کا اعتماد کھو چکے ہیں ۔ اس لیے اب وہ وزرات عظمیٰ پر فائز نہیں رہ سکتے۔
حکومت کی اتحادی جماعت ایم کیو ایم کے ساتھ چھوڑنے کے بعد قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اکثریت کھو چکے ہیں۔ نمبر گیم کے مطابق قومی اسمبلی میں اب حکومتی ارکان کی تعداد 142 رہ گئی ہے۔ ان میں پی ٹی آئی کے 133، ق لیگ کے 4، جی ڈی اے کے 3، بی اے پی کا 1 اور عوامی مسلم لیگ کا 1 رکن شامل ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=32261