7

علامہ نیاز نقوی مرحوم عالم بزرگوار، قاضی بے نظیر اور مدیر توانا تھے، سربراہ مجلس علمائے یورپ

  • News cod : 3232
  • 30 اکتبر 2020 - 16:32
علامہ نیاز نقوی مرحوم عالم بزرگوار، قاضی بے نظیر اور مدیر توانا تھے، سربراہ مجلس علمائے یورپ
حوزہ ٹائمز|عالم بزرگوار قاضی بے نظیر، مدیر توانا، حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ سید نیاز حسین نقوی مرحوم مغفور کے ارتحال پرملال نے تمام مدارس و علمی حلقوں کو سوگوار کردیا ہے، علامہ مرحوم ایک بابصیرت اور پرکار شخصیت کے مالک تھے.

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے معروف عالم،مجلس علمائے یورپ کے صدر دین حجۃ الاسلام و المسلمین سید علی رضا رضوی نے مہتمم اعلیٰ جامعۃ المنتظر اور سینئر نائب صدر وفاق المدارس الشیعہ پاکستان حجتہ الاسلام و المسلمین علامہ سید قاضی نیاز حسین نقوی رح کی رحلت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عالم بزرگوار قاضی بے نظیر، مدیر توانا، حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ سید نیاز حسین نقوی مرحوم مغفور کے ارتحال پرملال نے تمام مدارس و علمی حلقوں کو سوگوار کردیا ہے، علامہ مرحوم ایک بابصیرت اور پرکار شخصیت کے مالک تھے۔

انہوں نے کہا کہ علامہ قاضی سید نیاز حسین نقوی کی اچانک وفات نے تمام مومنین کے دلوں کو ہلادیا ہے.

اللہ تعالیٰ ان کے درجات کو بلند فرمائے اور ان کے خاندان کے پسماندگان کے تمام افراد کو صبر جمیل اور اس غم و دکھ کو برداشت کرنے کی ہمت و طاقت عطا فرمائے ۔ ہم نقوی خاندان کے اس غم میں برابر کے شریک ہیں

 

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=3232