9

عمرہ زائرین کیلئے نئی ٹریول ایڈوائزی جاری

  • News cod : 32517
  • 06 آوریل 2022 - 14:37
عمرہ زائرین کیلئے نئی ٹریول ایڈوائزی جاری
40 سال سے کم پاکستانی زائرین سے فیملی کے ہمراہ جانے اور 45 سال سے کم عمر خواتین کیلئے محرم کی شرط ختم کر دی گئی ہے۔ سعودی سفارتخانے نے تمام عمرہ آپریٹر ایجنسیز اور ائیرلائینز کو سرکلر جاری کر دیا ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، سعودی حکام نے پاکستانی عمرہ زائرین کیلئے نئی ٹریول ایڈوائزی جاری کردی۔ 40 سال سے کم پاکستانی زائرین سے فیملی کے ہمراہ جانے اور 45 سال سے کم عمر خواتین کیلئے محرم کی شرط ختم کر دی گئی ہے۔ سعودی سفارتخانے نے تمام عمرہ آپریٹر ایجنسیز اور ائیرلائینز کو سرکلر جاری کر دیا ہے۔ عمرہ زائرین کیلئے جاری نئی ٹریول ایڈوائزی کے مطابق 40 سال سے کم عمر پاکستانی زائرین سے فیملی کے ہمراہ جانے کی شرط ختم کر دی گئی ہے۔

40 سال سے کم عمر زائرین فیملی کے بغیر بھی عمرہ کی غرض سے سعودی عرب جا سکیں گے۔ 45 سال سے کم عمر خواتین کیلئے محرم کی شرط بھی ختم کر دی گئی ہے اب خواتین بغیر محرم سعودی عرب عمرے کی غرض سے جا سکیں گی۔ بغیر محرم خواتین پر سے گروپ کی شرط بھی ختم کر دی گئی ہے، خواتین عمرہ کی غرض سے گروپ کی بجائے تنہا بھی جا سکتی ہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=32517