38

جامعۃ الکوثر میں ہفتہ وار تعلیمی و تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

  • News cod : 32657
  • 10 آوریل 2022 - 4:53
جامعۃ الکوثر میں ہفتہ وار تعلیمی و تربیتی ورکشاپ کا انعقاد
جامعۃ الکوثر اسلام آباد میں ایک ہفتہ وار تعلیمی و تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبہ ہاے زندگی سے تعلق رکھنے والے کالجز اور یونیورسٹیز کے طلباء نے شرکت کی۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ، جامعۃ الکوثر اسلام آباد میں ایک ہفتہ وار تعلیمی و تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبہ ہاے زندگی سے تعلق رکھنے والے کالجز اور یونیورسٹیز کے طلباء نے شرکت کی۔

ورکشاپ کا اغاز باقاعدہ تلاوت کلام الہی سے ھوا اور یہ شرف جناب حافظ سید محمد شاہ رضوی کو حاصل ھوا۔ تلاوت کلام پاک کے بعد استاد محترم علامہ ڈاکٹر علی حسین عارف نے شرکاء سے خطاب فرمایا ۔آپ نے” کامیابی قران و حدیث کی روشنی میں“ اس موضوع پر سیر حاصل گفتگو کرتے ھوئے کامیابی کے بنیادی اصولوں پر روشنی ڈالی۔ چند اصول پیش خدمت ھیں۔ ١۔باہدف زندگی گزاریں۔٢۔اپنے اوپر یقین رکھیں ٣۔عمل عمل اور عمل۔٤۔ماضی کے اچھاییوں کو تسلیم کریں۔٥۔امکان پر یقین رکھیں۔اس کے بعدMotivational Speaker سید عمار عباس صاحب نے انگلش زبان میں ”قران اور زندگی“ کے موضوع پر گفتگو کی۔اخر میں حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ انور علی نجفی صاحب نے ”عقائد وافکار کی یلغار اور جوانوں کی ذمہ داریاں“کے موضوع پر جامع گفتگو کی اور سوالات وجوابات کا بھی موقع فراہم کیا گیا۔اس کے بعد نماز مغرب باجماعت ادا کی گئی ۔پھر افطار کے بعد نماز عشاء باجماعت ادا کی گئی. بعد از نماز عشاءکھانے کا بھی اہتمام کیا گیا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=32657