22

آئی ایس او پاکستان نے یوم القدس کی تیاریاں شروع کر دیں

  • News cod : 32697
  • 11 آوریل 2022 - 12:30
آئی ایس او پاکستان نے یوم القدس کی تیاریاں شروع کر دیں
امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیراہتمام عالمی یوم القدس ریلی کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ اس حوالے سے یوم القدس کا پوسٹر بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

وفاق ٹائمز، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیراہتمام عالمی یوم القدس ریلی کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ اس حوالے سے یوم القدس کا پوسٹر بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ لاہور میں عالمی یوم القدس کی مرکزی ریلی ستائیس رمضان المبارک بروز جمعہ المبارک دوپہر دو بجے مسجد صاحب الزمان اسلام پورہ سے برآمد ہوگی، جو نیلی بار چوک، سول سیکرٹریٹ، پی ایم جی آفس، ناصر باغ، انارکلی، جی پی او چوک، ہائیکورٹ، اسٹیٹ بینک، ریگل چوک سے ہوتی ہوئی پنجاب اسمبلی کے سامنے پہنچے گی۔

ریلی میں مرد و خواتین کیساتھ ساتھ بچے اور معمر افراد بھی شرکت کریں گے۔ ریلی میں مجلس وحدت مسلمین سمیت دیگر ملی و قومی جماعتوں کے قائدین، علمائے کرام، عمائدین، مشائخ عظام، وکلاء، دانشور اور طلبہ کی کثیر تعداد بھی شریک ہوگی۔ ریلی کی قیادت آئی ایس او پاکستان اور ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی قائدین کریں گے۔ یاد رہے کہ ہر سال رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو امام خمینی کے حکم پر پوری دنیا میں عالمی یوم القدس منایا جاتا ہے۔ لاہور میں بھی ہر سال مال روڈ پر القدس ریلی نکالی جاتی ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=32697