لاہور

09نوامبر
شاعر مشرق علامہ محمد اقبالؒ کا 145 واں یوم ولادت

شاعر مشرق علامہ محمد اقبالؒ کا 145 واں یوم ولادت

شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کا 145 واں یوم پیدائش آج منایا جا رہا ہے۔

17می
یوم مردہ باد امریکہ کی مناسبت سے آئی ایس او کا لاہور پریس کلب کے باہر مظاہرہ

یوم مردہ باد امریکہ کی مناسبت سے آئی ایس او کا لاہور پریس کلب کے باہر مظاہرہ

دنیا میں ہونیوالے تمام فسادات کی جڑ امریکہ ہے اور اسرائیل اس کا ثمر ہے، اسرائیل کے ناپاک وجود سے عالم اسلام کے قلب میں خنجر گھونپا گیا۔ 14 مئی 1948 کو فلسطین کی مقدس سرزمین پر برطانیہ کی مدد سے صیہونی طاقتوں نے اسرائیل پر قبضہ مسلط کیا اور اس کے 2 دن بعد ہی 16 مئی کو امریکہ نے اس قبضہ کو تسلیم کیا اور اسرائیل کا معترف ہوا۔

10می
جو قوم شہادت سے خوفزدہ ہو جائے اس کی بقاء کی ضمانت نہیں دی جا سکتی

جو قوم شہادت سے خوفزدہ ہو جائے اس کی بقاء کی ضمانت نہیں دی جا سکتی

مقررین کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر محمد علی نقوی شہید نے جو فکر دی، آج اس پر عمل پیرا ہونیوالے سست روی کا شکار ہو چکے ہیں، ڈاکٹر محمد علی نقوی تنالیس برس کی عمر میں شہید ہو گئے، مگر ان کے منصوبوں کو دیکھ کر حیرت ہوتی ہے کہ وہ کیسے فرد واحد ہو کر اتنے بڑے بڑے منصوبے چلا رہے تھے۔

30آوریل
لاہور میں شیعہ علماء کونسل کی القدس ریلی، فلسطین کی آزادی کا مطالبہ

لاہور میں شیعہ علماء کونسل کی القدس ریلی، فلسطین کی آزادی کا مطالبہ

بانی انقلاب اسلامی امام خمینی رحمتہ اللہ علیہ نے قبلہ اول اور فلسطین کی آزادی کے لیے جمعة الوداع کو یوم القدس کے طور پر منانے کا اعلان کیا، امام امت کے حکم پر پاکستان میں قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی اور قائد ملت اسلامیہ قائد ملت کے حکم پر ملک بھر ہر سال احتجاجی ریلیاں نکال کر فلسطینی بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیا جاتا ہے۔

11آوریل
آئی ایس او پاکستان نے یوم القدس کی تیاریاں شروع کر دیں

آئی ایس او پاکستان نے یوم القدس کی تیاریاں شروع کر دیں

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیراہتمام عالمی یوم القدس ریلی کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ اس حوالے سے یوم القدس کا پوسٹر بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

27مارس
لاہور، ادارہ التنزیل کے زیراہتمام صبح اُمید “انعام گھر” کا اہتمام

لاہور، ادارہ التنزیل کے زیراہتمام صبح اُمید “انعام گھر” کا اہتمام

معرفت امام زمانہ علیہ السلام کے موضوع پر لاہور شہر کے مختلف علاقوں سے قرآن سینٹرز اور سنڈے سکولز کے مابین کوئز مقابلہ "اسلامک کمیونٹی اینڈ ریسرچ سینٹر، حالی روڈ گلبرگ لاہور میں منعقد ہوا۔

21مارس
لاہور ہائیکورٹ کا قرآن نہ پڑھانے والے سکولوں کیخلاف کارروائی کا حکم

لاہور ہائیکورٹ کا قرآن نہ پڑھانے والے سکولوں کیخلاف کارروائی کا حکم

جسٹس شاہد وحید نے سیکرٹری سکولز سے کہا آپ آج ہی الرٹ جاری کریں کہ جہاں قران پاک کی تعلیم نہیں دی جا رہی، والدین شکایت کر سکتے ہیں۔ قرآن پاک کی تعلیم نہ دینے والے سکولوں اور اُنکے اساتذہ کیخلاف کارروائی کرکے رپورٹ دیں۔

18فوریه
عرب ممالک میں اسرائیلی اثرورسوخ پر تشویش ہے، آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی

عرب ممالک میں اسرائیلی اثرورسوخ پر تشویش ہے، آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی

حافظ ریاض نجفی نے کہا اللہ تعالیٰ نے حق و انصاف اور عدالت کے قیام کے لئے انبیاءؑ کے ساتھ کتابوں کو بھی نازل فرمایاتاکہ سب کے ساتھ انصاف کا برتاﺅ کیا جائے، گھر والوں حتیٰ کہ اپنے ساتھ بھی انصاف کیا جائے یعنی ایسا نہ ہو کہ غلط کاریوں کی بنا پر سزا بھگتنا پڑے۔

24ژانویه
لاہور میں ولادت باسعادت حضرت زہراؑ ویوم مادر کے موقع پر سیمینار کا انعقاد

لاہور میں ولادت باسعادت حضرت زہراؑ ویوم مادر کے موقع پر سیمینار کا انعقاد

سمینار سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی اہلیہ بیگم پروین سرور نے کہا کہ جگر گوشہ رسول ﷺ حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کی ذات مقدسہ خواتین کے لیے رول ماڈل ہے۔ ہم زندگی کے تمام پہلوؤں میں اس عظیم ہستی سے رہنمائی حاصل کر سکتے ہیں۔ہمیں اپنی نسلوں کو سنوارنے کے لیے اس ذات مقدسہ کی تعلیمات کو مشعلِ راہ بنانا ہو گا جنہیں نبی کریمﷺ نے اپنے جگر کا ٹکڑا قرار دیا ہے۔یہ وہ ذات ہیں جو رحمت اللعالمین ﷺ کے لیے بھی رحمت ہیں۔