18

شب قدر کے مخصوص اعمال

  • News cod : 33025
  • 20 آوریل 2022 - 17:06
شب قدر کے مخصوص اعمال
رمضان المبارک کی انیسویں، اکیسویں اور تئیسویں رات شب قدر ہے اور شب قدر وه رات ہے جو ہزار مہینوں سے افضل ہوتی ہے اس رات کے اعمال ہزار مہینوں کے اعمال سے بہترہیں اور اس رات میں سال کے امور مقدر ہوتے ہیں اور روح جو ملاٸکہ میں سب سے عظيم ہے وہ اسی رات فرشتوں کے ہمراہ زمین پر نازل ہوتی ہے۔

شبِ قدر ایسی عظيم رات ہے کہ عام راتیں اس کی فضیلت کو نہیں پہنچ سکتیں کیونکہ اس رات کا عمل ہزار مہینوں کے عمل سے بہتر ہے۔

رمضان المبارک کی انیسویں، اکیسویں اور تئیسویں رات شب قدر ہے اور شب قدر وه رات ہے جو ہزار مہینوں سے افضل ہوتی ہے اس رات کے اعمال ہزار مہینوں کے اعمال سے بہترہیں اور اس رات میں سال کے امور مقدر ہوتے ہیں اور روح جو ملاٸکہ میں سب سے عظيم ہے وہ اسی رات فرشتوں کے ہمراہ زمین پر نازل ہوتی ہے۔

شبِ قدر کے اعمال درج ذیل ہیں:

1 – غسل

سب سے پہلے غسل کریں۔

یہ غسل غروب آفتاب کے وقت کیا جاٸے تا کہ نماز مغرب اسی غسل کے ساتھ پڑھی جاٸے۔

2 – نماز مغربین و افطار

نماز مغرب پڑھیں اور اس کے بعد افطار کریں اور پھر نماز عشا پڑھیں ۔

3- طعام

سب اہل خانہ ایک جگہ بیٹھ کر کھانا کھاٸیں۔ مل بیٹھ کر دسترخوان پر کھانا کھانے سب ثواب اور برکت کا باعث ہے۔

4- نماز

بہتر ہے مرد قریبی مسجد میں اور عورتيں اپنے گھروں میں اعمال شب ہاٸے قدر بجا لاٸیں۔

شبِ قدر کی نیت سے دو رکعت نماز پڑھیں۔

ہر رکعت میں سورہ الحمد کے بعد 7 مرتبہ سورہ توحید پڑھیں۔

بعد از نماز 70 مرتبہ پڑھیں۔

أَسْتَغْفِرُ اللّٰهَ وَاَتُوبُ اِلَیہِ ۔

حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم فرماتے ہیں:

کہ ابھی یہ عمل کرنے والا اپنی جگہ سے نہیں اٹھے گا اور اللہ تعالی اس کے اور اس کے والدین کے گناہ معاف کر دے گا۔

5- قرآن پاک کھول کر اپنے سامنے رکھیں اور کہیں۔

اے معبود! بے شک سوال کرتا ہوں بواسطہ تیری نازل کردہ کتاب کے اور جو کچھ اس میں ہے اور اس میں تیرا بزرگتر نام ہے اور تیرے دیگر اچھے اچھے نام بھی ہیں اور وہ جو خوف و امید دلاتا ہے سوالی ہوں کہ مجھے ان میں قرار دے جن کو تو نے آگ سے آزاد کر دیا، اسکے بعد جو حاجت چاہیں طلب کریں۔

6- مولا امام جعفر صادق علیہ السلام فرماتے ہیں:

قرآن پاک اپنے سر پر رکھیں بہتر ہے کھول کر اپنے سر پر رکھیں اور کہیں۔

اے معبود! بواسطہ اس قرآن کے اور بواسطہ اسکے جسے تو نے اسکے ساتھ بھیجا اور بواسطہ ان مومنین کے جنکی تو نے اس میں مدح کی ہے اور ان پر تیرے حق کا واسطہ پس کوٸی نہیں جانتا تیرے حق کو تجھ سے بڑھ کر

10 مرتبہ کہیں

بِکَ یَأ اَللّٰہُ

10 ، 10 مرتبہ کہیں

بِمُحَمَّدٍ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم

بِعَلِیٍ علیہ السلام

بِفَاطِمَةَ علیہ السلام

بِا لحَسَنِ علیہ السلام

بِالحُسَینِ علیہ السلام

بِعَلِیّ بنِ الحُسَینِ علیہ السلام

بِمُحَمَّدِبنِ عَلِیٍ علیہ السلام

بِجَعفَرِبنِ مُحَمَّدٍ علیہ السلام

بِمُوسَی بنِ جَعفَرٍ علیہ السلام

بِعَلِیّ بنِ مُوسیٰ علیہ السلام

بِمُحَمَّدِبنِ عَلِیٍ علیہ السلام

بِعَلِیّ بنِ مُحَمَّدٍ علیہ السلام

بِالحَسَنِ بنِ عَلِیٍ علیہ السلام

پھر کھڑے ہو کر 10 مرتبہ کہیں۔

بِالحُجَّةِ علیہ السلام

اس کے بعد اللہ تعالی سے اپنی حاجت طلب کریں۔

7- زیارت امام حسین علیہ السلام پڑھیں۔

بعد از زیارت دو رکعت نماز زیارت امام حسین علیہ السلام مثل صبح کی نماز کی طرح پڑھیں اور دعا مانگیں۔

روایت میں ہے کہ ساتویں آسمان پر عرش کے نزدیک ایک منادی ندا دیتا ہے کہ اللہ تعالی نے ہر اس شخص کے گناہ معاف کر دیٸے جو زیارت امام حسین علیہ السلام کیلٸے آیا ہے۔

8- 100 مرتبہ امام علی علیہ السلام کے قاتلین پر لعنت کریں۔ (زیادہ جتنی ہو سکے)

اَللّٰھُمَّ العَن قَتَلَةَ اَمِیرِالمُٶمِنِینَ

9- 100 مرتبہ استغفار پڑھیں۔

أَسْتَغْفِرُ اللّٰهَ رَبیّ وَاَتُوبُ اِلَیہِ

100رکعت نماز پڑھیں۔

دو ، دو رکعت کر کے پڑھنی ہے۔ مثل صبح کی نماز کے۔

بہتر ہے کہ اپنی 6 دن کی قضا نمازیں پڑھیں۔

– دعاٸے جوشن کبیر پڑھیں۔

– شب بیداری کریں۔

حضرت محمد (ص) سے کسی نے پوچھا کہ اگر مجھے شبِ قدر کا موقعہ ملے تو میں اللہ تعالی سے کیا طلب کروں؟

آپ (ص) نے فرمایا کہ:

اللہ تعالی سے صحت و عافیت مانگو

نیز

اپنے اور اپنے والدین ،اقربا اور زندہ و مردہ مومنوں کے دنیا و آخرت کے مطالب کیلٸے دعا مانگیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=33025