شب قدر

10آوریل
شبِ قدر کی مخصوص زیارت امام حسین علیہ السلام

شبِ قدر کی مخصوص زیارت امام حسین علیہ السلام

جو شخص ماہ مبارک میں امام حسینؑ کی زیارت کرے اور اثنائے راہ میں مر جائے تو اس کاحساب وغیرہ نہیں ہو گا اور اس سے کہاجائے گا کہ بے خوف و خطر جنت میں داخل ہو جا

20آوریل
شب قدر کے مخصوص اعمال

شب قدر کے مخصوص اعمال

رمضان المبارک کی انیسویں، اکیسویں اور تئیسویں رات شب قدر ہے اور شب قدر وه رات ہے جو ہزار مہینوں سے افضل ہوتی ہے اس رات کے اعمال ہزار مہینوں کے اعمال سے بہترہیں اور اس رات میں سال کے امور مقدر ہوتے ہیں اور روح جو ملاٸکہ میں سب سے عظيم ہے وہ اسی رات فرشتوں کے ہمراہ زمین پر نازل ہوتی ہے۔

06می
کوئٹہ میں تیسری شب قدر کے موقع پر مساجد و امامبارگاہ میں اعمال کا انعقاد

کوئٹہ میں تیسری شب قدر کے موقع پر مساجد و امامبارگاہ میں اعمال کا انعقاد

رمضان المبارک کی تیئسویں شب اور تیسری شب قدر کی آمد پر صوبے کے دارالحکومت کوئٹہ میں مختلف مساجد اور امامبارگاہوں کی جانب سے اعمال شب قدر کا اہتمام کیا گیا، جس میں دعا، مناجات، علمائے کرام کی تقاریر اور اعمال قرآن پاک سمیت دیگر اعمال سر انجام دیئے گئے۔ اطلاعات کے مطابق شہر کے مختلف مقامات میں مجالس ہوئیں، جن میں مسجد خاتم الانبیاء، امامبارگاہ سید آباد، امامبارگاہ حسینی نیچاری اور امامبارگاہ ہزارہ ناصر آباد سمیت علمدار روڈ، میکانگی روڈ، بروری روڈ اور ہزارہ ٹاون کی دیگر مساجد شامل ہیں۔

05می
شب قدر رحمتوں کے نزول اور گناہوں کی مغفرت کی رات ہے، علامہ ساجد نقوی

شب قدر رحمتوں کے نزول اور گناہوں کی مغفرت کی رات ہے، علامہ ساجد نقوی

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے 23رمضان المبارک شب قدرکے موقع پر کہا کہ شب قدر یا لیلة القدر مسلمانوں کے درمیان سال کی سب سے زیادہ فضیلت رکھنے والی رات ہے۔ قرآن کریم میں مکمل ایک سورہ ”شب قدر“ کے بارے میں نازل ہوئی خدا وند کریم خود سورہ قدر کے اندر فرماتا ہے کہ ”وما ادرک مالیلة القدر“ تمہیں کیا معلوم کہ شب قدر کیا ہے۔