52

شہر اعتکاف کی تیاریاں مکمل، ہزاروں فرزندان توحید شہر اعتکاف کے مکین بنیں گے

  • News cod : 33028
  • 20 آوریل 2022 - 17:09
شہر اعتکاف کی تیاریاں مکمل، ہزاروں فرزندان توحید شہر اعتکاف کے مکین بنیں گے
انہوں نے کہا کہ سحرو افطار میں دیے جانیوالے کھانے کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق تیار کروانے کیلئے ماہر کک کی خدمات حاصل کی گئیں ہیں، اس کے علاوہ معتکفین کو 24 گھنٹے میڈیکل ایڈ دستیاب ہوگی

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام رمضان المبارک کے آخری عشرے سے شروع ہونیوالے شہر اعتکاف کو معتکفین کیلئے سجا دیا گیا ہے، اندرون بیرون ملک سے ہزراہا معتکفین شریک ہونگے، ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نماز تراویح کے بعد ویڈیو لنک پر ”طہارۃ القلوب” کے موضوع پر خطابات کریں گے، اس حوالے سے سیکرٹری شہر اعتکاف جواد حامد نے بتایا کہ معتکفین کے آرام و سکون کیلئے جملہ انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، انہوں نے بتایا کہ معتکفین کیلئے کورونا ویکسینیشن کارڈ ہمراہ لانا ضروری ہے اور سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سحرو افطار میں دیے جانیوالے کھانے کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق تیار کروانے کیلئے ماہر کک کی خدمات حاصل کی گئیں ہیں، اس کے علاوہ معتکفین کو 24 گھنٹے میڈیکل ایڈ دستیاب ہوگی، شہر اعتکاف میں چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، اور صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کے تربیتی لیکچرز بھی ہونگے، 2 ہزار سے زائد خواتین معتکف ہونگی اور کم عمر بچوں کے نفلی اعتکاف کے لیے الگ سے انتظامات کئے گئے ہیں۔ جواد حامد نے کہا کہ اعتکاف حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی مبارکباد سنت ہے اور اس کا بے اندازہ اجر و ثواب ہے، اعتکاف اصلاح احوال، تطہیر باطن کیلئے تربیت کا مفید اور موثر ذریعہ ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=33028