7

سید حسن خمینی کی جانب سے علامہ قاضی نیاز نقوی کی رحلت پر تعزیتی پیغام جاری

  • News cod : 3342
  • 31 اکتبر 2020 - 11:59
سید حسن خمینی کی جانب سے علامہ قاضی نیاز نقوی کی رحلت پر تعزیتی پیغام جاری
حوزہ ٹائمز|حرم امام خمینی (رح) کے متولی سید حسن خمینی نے حجتہ الاسلام و المسلمین قاضی سید نیاز حسین نقوی رح مہتمم اعلیٰ جامعۃ المنتظر اور سینئر نائب صدر وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کی رحلت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں کئی سالوں سے علامہ قاضی نیاز حسین نقوی مرحوم کو جانتا ہوں، اسلام اور مکتب اہل بیت علیہم السلام سے انکی محبت اور امام خمینی و اسلامی انقلاب کے ساتھ ان کی عقیدت اور اخلاص سے بخوبی واقف ہوں۔

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق حرم امام خمینی (رح) کے متولی سید حسن خمینی نے حجتہ الاسلام و المسلمین قاضی سید نیاز حسین نقوی رح مہتمم اعلیٰ جامعۃ المنتظر اور سینئر نائب صدر وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کی رحلت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں کئی سالوں سے علامہ قاضی نیاز حسین نقوی مرحوم کو جانتا ہوں، اسلام اور مکتب اہل بیت علیہم السلام سے انکی محبت اور امام خمینی و اسلامی انقلاب کے ساتھ ان کی عقیدت اور اخلاص سے بخوبی واقف ہوں۔
انہوں نے کہا کہ علامہ قاضی نیاز حسین نقوی مرحوم نے ایران اور پاکستان خصوصا پنجاب میں جو کوششیں کی ان کے رفقاء کبھی فراموش نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی کی خدمت میں ان کے برادر ارجمند حجتہ الاسلام و المسلمین قاضی سید نیاز حسین نقوی رح کی رحلت پر تسلیت عرض کرتا ہوں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=3342