21

آیۃ اللہ العظمیٰ حافظ بشیر حسین نجفی سے عراق میں تعینات پاکستانی سفیر کی ملاقات

  • News cod : 33558
  • 30 آوریل 2022 - 23:51
آیۃ اللہ العظمیٰ حافظ بشیر حسین نجفی سے عراق میں تعینات پاکستانی سفیر کی ملاقات
حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ حافظ بشیر حسین نجفی نے مرکزی دفتر نجف اشرف میں عراق میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کے سفیر احمد امجد علی کا خیر مقدم کیا۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق،حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ حافظ بشیر حسین نجفی نے مرکزی دفتر نجف اشرف میں عراق میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کے سفیر احمد امجد علی کا خیر مقدم کیا۔

انہوں نے اس ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعلقات کو مزید بہتر کرنے پر تاکید فرماتے ہوئے بیان کیا کہ یہ دونوں ملکوں کی عوام کے حق میں بہتر ہے ۔

پاکستانی سفیر نے آیۃ اللہ العظمیٰ حافظ بشیر حسین نجفی کو مطلع فرمایا کہ بغداد میں عراقی حکومت کے تعاون سے منعقد ہ نمائش میں پاکستان کی چوراسی (84) کمپنیوں نے شرکت کی اور مختلف شعبوں میں تجارت پر اتفاق ہوا مزید انہوں نے بتایا کہ ہم نے عراقی حکومت کو کراچی میں قونصل خانہ کھولنے کی اجازت دی ہے اور ہم نجف اشرف میں بھی پاکستانی عوام کی خدمت کو ملحوظ نظر رکھتے ہوئے پاکستانی قونصل خانہ کھولنے پر آمادہ ہیں ۔

انہوں نے نجف اشرف میں زیر تعلیم طلاب علوم دینیہ اور یہاں آنے والے زائرین کو ہر ممکنہ سہولیات فراہم کرنے پر تاکید فرمائی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=33558