14

لکھنؤ:مدرسۃ الزہرا(س) میں روز قدس کی مناسبت سے درس کا اہتمام+ تصاویر

  • News cod : 33605
  • 01 می 2022 - 16:27
لکھنؤ:مدرسۃ الزہرا(س) میں روز قدس کی مناسبت سے درس کا اہتمام+ تصاویر
روز قدس کی مناسبت سے مدرسۃ الزہراؑ واقع امام باڑہ غفرآن ماب میں خصوصی دروس کا انعقاد عمل میں آیا

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق،روز قدس کی مناسبت سے مدرسۃ الزہراؑ واقع امام باڑہ غفرآن ماب میں خصوصی دروس کا انعقاد عمل میں آیا ۔قبلۂ اول کی بازیابی اور فلسطینی مظلوموں کی حمایت میں سالہائے گزشتہ کی طرےمدرسۃ الزہرا ؑکی طالبات کے لیے خاص طورپر دروس کا اہتمام کیا گیا تھا جن میں مولانا سید حسنین باقری اور مولانا منہال حیدر زیدی نے قبلۂ اول بیت المقدس کی تاریخ، اس کی عظمت اور فلسطینی سرزمین پر اسرائیل کے ناجائز قبضے کی تاریخ کو طالبات کے لیے تفصیل کے ساتھ بیان کیا ۔

ان دروس کا اہتمام مدرسۃ الزہرا ؐکی منتظم خواہر تسنیم جعفری کے ذریعہ کیا گیا تھا جس میں ساٹھ سے زیادہ طالبات نے شرکت کی ۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=33605