3

گلگت بلتستان میں سٹیٹ سبجیکٹ رول بحال کیا جائے، علامہ شیخ حسن جعفری

  • News cod : 33848
  • 09 می 2022 - 14:54
گلگت بلتستان میں سٹیٹ سبجیکٹ رول بحال کیا جائے، علامہ شیخ حسن جعفری
بلتستان کے نامور عالم دین کا وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سیاحت کا سیزن شروع ہو چکا ہے۔ سیاح ہمارے علاقے کے مہمان ہیں، عوام الناس سیاحوں کے ساتھ حسن اخلاق سے پیش آئیں۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، نامور عالم دین شیخ محمد حسن جعفری نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کی زمینیوں کے تحفظ کیلئے سٹیٹ سبجیکٹ رول بحال کیا جائے تاکہ لوگوں کی زمینیں محفوظ کی جا سکیں۔ مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سکردو میں ٹریفک مسائل سنگین ہوتےجا رہے ہیں، انتظامیہ کو ان مسائل کے حل کیلئے خصوصی کوششیں کرنا ہوں گی۔ شہر کی سڑکوں کے بیچ میں لگائے گئے کیٹ آئیز کو فوری ہٹایا جائے کیوں کہ اس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام الناس کے مسائل کے حل کیلئے حکومت کو کردار ادا کرنا چاہیئے۔ بجلی بحران کے خاتمے کیلئے بڑے منصوبوں کی تعمیر پر خصوصی توجہ دی جائے، جب تک بجلی کے بڑے منصوبے مکمل نہیں ہوں گے، تب تک بحران ختم نہیں ہوگا۔ وفاقی حکومت صوبائی حکومت کا ہاتھ بٹائے۔ انہوں نے کہا کہ سیاحت کا سیزن شروع ہو چکا ہے۔ سیاح ہمارے علاقے کے مہمان ہیں، عوام الناس سیاحوں کے ساتھ حسن اخلاق سے پیش آئیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=33848