12

سیاست میں مذہب کے حساس معاملات کو نہ گھسیٹا جائے، غلام اکبر سیال ایڈووکیٹ

  • News cod : 33888
  • 10 می 2022 - 11:03
سیاست میں مذہب کے حساس معاملات کو نہ گھسیٹا جائے، غلام اکبر سیال ایڈووکیٹ

وفاق ٹائمز، پاکستان عوامی تحریک کے سابق رہنما اور ممتاز قانون دان غلام اکبر خان سیال نے شرجیل میمن کی جانب سے واقعہ کربلا […]

وفاق ٹائمز، پاکستان عوامی تحریک کے سابق رہنما اور ممتاز قانون دان غلام اکبر خان سیال نے شرجیل میمن کی جانب سے واقعہ کربلا پر متنازع بیان دینے کی بھرپور مذمت کی ہے۔ غلام اکبر خان سیال نے لاہور میں ملاقات کرنیوالے وکلاء کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاست میں مذہب کے حساس معاملات کو نہ گھسیٹا جائے، شرجیل میمن نے متنازع بیان دے کر مخدراتِ عصمت کی توہین کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول ہاوس پر حضرت غازی عباسؑ کا علم لگانے والے آصف زرداری فوری طور پر اس کا نوٹس لیں اور شرجیل میمن کو فوری طور پر پیپلز پارٹی کے تمام عہدوں سے ہٹایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ شرجیل میمن پوری ملتِ اسلامیہ سے معافی مانگیں۔ انہوں نے وکلا کو ہدایت کی کہ وہ شرجیل میمن کیخلاف عدالت سے بھی رجوع کرنے پر غور کر رہے ہیں، اس حوالے سے مشترکہ پٹیشن تیار کی جائے تاکہ ایسے جاہل سیاستدانوں کی زباں بندی یقینی بنائی جائے جنہیں تاریخ کا علم ہے نہ مذہب کا۔ غلام اکبر سیال کا کہنا تھا کہ شرجیل میمن نے شام غریباں کے حوالے سے بیان دے کر دخترانِ رسول کی توہین کی ہے، جسے کسی طور بھی برداشت نہیں کیا جائے۔ انہوں نے دیگر سیاستدانوں کو بھی متنبہ کیا کہ اپنی سیاسی لڑائی میں مذہب کو نہ گھیسٹا جائے، مذہب کے تقدس کو ہر حال میں ملحوظ خاطر رکھا جائے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=33888