9

مختصر تعارف، مدرسہ امام صادق ؑ ڈیرہ مراد جمالی

  • News cod : 33899
  • 10 می 2022 - 15:34
مختصر تعارف، مدرسہ امام صادق ؑ ڈیرہ مراد جمالی
جناب حجت الاسلام والمسلمین علامہ محمد جمعہ اسدی کی خصوصی کاوش سے یہ مدرسہ بنایا گیا یہ مدرسہ ہیڈ کواٹر ڈیرہ مراد جمالی میں واقع ہے اور مین ھائیوے روڈ پر واقع ہے

مدرسہ امام صادق علیہ السلام ڈیرہ مراد جمالی کی تاسیس 2020ء میں ہوئی۔
جناب حجت الاسلام والمسلمین علامہ محمد جمعہ اسدی کی خصوصی کاوش سے یہ مدرسہ بنایا گیا۔ علامہ محمد جمعہ اسدی کا تعلق کوئٹہ سے ہے. انہوں نے نجف اشرف سے تعلیم حاصل کی ہے. وہ جامعہ امام صادق علیہ السلام کوئٹہ کے پرنسپل ہیں. اس کے ساتھ ساتھ امام جمعہ کوئٹہ بھی ہیں ان کی مختلف خدمات ہیں جن میں مساجد کی تعمیر کروانا اور ان کو آباد کروانا، مختلف مقامات پر مبلغ بھیجنا نیز اس کے علاوہ فرہنگی کاموں میں بھی پیش پیش ہیں جس میں امام خمینی رہ ہاسپیٹل سر فہرست ہے مزید بر ایں کوئٹہ میں لائبریریز کا قیام اور دوسرے خدا پسندانہ کام کرنا۔
یہ مدرسہ ہیڈ کواٹر ڈیرہ مراد جمالی میں واقع ہے اور مین ھائیوے روڈ پر واقع ہے جو ڈیرہ مراد جمالی کے نام سے ضلع نصیر آباد میں ہے اس کے چار دیگر اضلاع ہیں صحبت پور، جھل مگسی، جعفر آباد اور بولان. یہ مدرسہ ان تمام اضلاع کو کور کرسکتا ہے۔
اس وقت یہاں مولانا مشتاق حسین عمرانی صاحب بطور پرنسپل خدمات انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے جامعۃ المصطفی العالمیہ سے ایم فل کیا ہے اور یہاں پر امام جمعہ کے فرائض بھی انجام دے رہے ہیں۔ جناب مولانا مشتاق حسین عمرانی ڈیرہ مراد جمالی کے گوٹھ میر ارباب خان عمرانی میں پیدا ہوئے. اپنی ابتدائی تعلیم اسی گوٹھ کے سکول میں حاصل کی اور میٹرک بهی ڈیرہ مراد جمالی میں کی. اس کے بعد دینی تعلیم کے لئے مدرسہ فیضیہ کا رخ کیا. وہاں اپنی ابتدائی حوزوی تعلیم حاصل کی 2002 میں المصطفی میں ایڈمیشن ہوا کارشناسی علوم قرآن میں کی اور ارشد علوم فنون قرائات میں کی. 2019 کےآخر میں پایان نامہ کا دفاع کرنے کے بعد قبلہ علامہ محمد جمعہ اسدی صاحب کے اصرار پر ڈیرہ مراد جمالی آئے کیونکہ مدرسہ کو آباد کرنا تھا.
اسوقت یہاں 25 طالبعلم اور دو اساتید ہیں۔
یہ اپنے وقت کا پر اثر مدرسہ ہے اور اس مدرسہ کو مختلف دیہات لگتے ہیں، جسکی وجہ سے اسکی اہمیت بہت زیادہ ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=33899