11

انہدام جنت البقیع، آئی ایس او طالبات کا کراچی پریس کلب پر احتجاج

  • News cod : 33989
  • 12 می 2022 - 15:20
انہدام جنت البقیع، آئی ایس او طالبات کا کراچی پریس کلب پر احتجاج
احتجاجی مظاہرے میں خواتین، طالبات سمیت بچوں نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی

وفاق ٹائمز، یوم انہدام جنت البقیع کی مناسبت سے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن شعبہ طالبات کے زیِر اہتمام کراچی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، احتجاجی مظاہرے سے مذہبی اسکالر نشاط زہراء عابدی، بنین زہراء، علیزہ جعفری و دیگر نے خطاب کیا۔

احتجاجی مظاہرے میں خواتین، طالبات سمیت بچوں نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، جن پر امریکا مردہ باد، اسرائیل نامنظور، آل سعود کی دہشتگردی مردہ باد سمیت جنت البقیع اور جنت المعلیٰ میں موجود اہلبیت رسولﷺ اور صحابہ کرامؓ کے مزارات مقدسہ کی ازسرنو تعمیر کے مطالبات درج تھے۔ مظاہرین نے مردہ باد امریکا اور اسرائیل نامنظور سمیت آل سعود کی دہشتگردی کیخلاف نعرے بلند کئے۔ احتجاجی مظاہرے کے آخر میں انہدام جنت البقیع سے متعلق مذمتی و مطالباتی قراردادیں پیش کی گئیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=33989