6

مدرسہ الامام المنتظر قم میں حجت الاسلام آقائے مہدوی کے ایصال ثواب کیلئے مجلس عزا منعقد

  • News cod : 34005
  • 12 می 2022 - 15:52
مدرسہ الامام المنتظر قم میں حجت الاسلام آقائے مہدوی کے ایصال ثواب کیلئے مجلس عزا منعقد
آقای مہدوی ایک با اخلاق، با کردار اور پرخلوص عالم دین تهے، اسی لئے ان کی نماز جنازہ میں لوگوں کی جم غفیر تھی

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ، مدرسه الامام المنتظر کے سابق معاون رفاہی حجت الاسلام آقای مہدوی نیز مدرسه کے دو مرحوم طالبعلم جناب مولانا محمد علی شاکری مرحوم اور مولانا سید محمد عادل کے ایصال ثواب کیلئے معاونت فرہنگی مدرسہ الامام المنتظر کی جانب سے مجلس عزاء کا اہتمام کیا گیا۔

مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے حجت الاسلام والمسلمین مولانا غلام محمد مجاہدی صاحب نے علم اور علماء کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے کہا کہ فقط علم ہی کافی نہیں ہے بلکہ علم کے ساتھ عمل اور اخلاق حسنہ کی ضرورت ہے ورنہ وہ علم بے فائدہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ آقای مہدوی ایک با اخلاق، با کردار اور پرخلوص عالم دین تهے، اسی لئے ان کی نماز جنازہ میں لوگوں کی جم غفیر تھی اور بہت ہی شان و شوکت کے ساتھ انکا جنازہ اٹھا. یہ سب ان کی اخلاق کا نتیجہ ہے کہ ان کو جوار حضرت معصومہ ’’عُش آل محمد‘‘ میں جگہ ملی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=34005