5

سیاحت کے ساتھ گلگت بلتستان میں فحاشی تیزی سے پھیل رہی ہے، علامہ ڈاکٹر شبیر میثمی

  • News cod : 34417
  • 24 می 2022 - 14:35
سیاحت کے ساتھ گلگت بلتستان میں فحاشی تیزی سے پھیل رہی ہے، علامہ ڈاکٹر شبیر میثمی
گلگت بلتستان میں سیاحت کے ساتھ عریانی، بے حیائی ، فحاشی ، شراب اور گانے تیزی سے پھیل رہے ہیں جسے ہم کسی صورت قبول نہیں کریں گے،

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق شیعہ علماء کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے گلگت بلتستان کے دورہ سے واپسی پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ میں گلگت بلتستان کے عوام کا تہہ دل سے مشکور ہوں؛ خاص کر کارکنان اور علمائے کرام کا کہ جنہوں نے بھرپور استقبال کیا اور ہمیں عزت بخشی. اللہ تعالیٰ ان سب کی توفیقات میں اضافہ فرمائے۔
گلگت بلتستان میں سیاحت کے ساتھ عریانی، بے حیائی ، فحاشی ، شراب اور گانے تیزی سے پھیل رہے ہیں جسے ہم کسی صورت قبول نہیں کریں گے. ان سب کی روک تھام کے لئے ایس او پیز بنانے کی ضرورت ہے۔گلگت بلتستان میں بہت ہی اچھے اور نیک لوگوں کو فورتھ شیڈول میں ڈالا ہوا ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=34417