5

کشمیری رہنما یاسین ملک کو سزا،بھارت نے اپنی شکست تسلیم کر لی ، علامہ محمد افضل حیدری

  • News cod : 34546
  • 26 می 2022 - 18:28
کشمیری رہنما یاسین ملک کو سزا،بھارت نے اپنی شکست تسلیم کر لی ، علامہ محمد افضل حیدری
انہوں نے کہا امت مسلمہ کو کشمیر اور فلسطین میں جاری بھارتی اور اسرائیلی فوج کے خلاف مشترکہ موقف اختیار کرنا چاہیے ۔تمام اسلامی ممالک پر دونوں ریاستوں کے مظلوم مسلمانوں کی آزادی قرض ہے، جسے اب ادا ہونا چاہیے ۔

وفاق ٹائمز کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو ظلم سے مٹایا نہیں جا سکتا ۔ کشمیری رہنما یاسین ملک کو سزا سنا کر بھارت نے اپنی شکست تسلیم کر لی ہے ۔ دنیا بھر کے حریت پسند ، کشمیر ی رہنما کی جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں ۔

انہوں نے کہا 1947ءسے جاری جدوجہد آزادی بہت جلد کامیاب ہوگی ،عالمی اداروں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ افسوس انسانی حقوق کی دعویدار عالمی تنظیمیں اورادارے غیر مسلموں کے خلاف کچھ ہونے کی صورت میں فوراً چیخنا شروع کر دیتے ہیں مگر مسلمانوں کے خلاف ہونے والے مظالم عالمی برادری کو نظر نہیں آ رہے۔

انہوں نے کہا امت مسلمہ کو کشمیر اور فلسطین میں جاری بھارتی اور اسرائیلی فوج کے خلاف مشترکہ موقف اختیار کرنا چاہیے ۔تمام اسلامی ممالک پر دونوں ریاستوں کے مظلوم مسلمانوں کی آزادی قرض ہے، جسے اب ادا ہونا چاہیے ۔ کشمیر اور فلسطین اس دنیا میں پرانے مسائل ہیں ، جنہیں اقوام متحدہ نے حل کرنے کی کوئی سنجیدہ کوشش نہیں کی۔حتیٰ کہ افسوسناک بات تو یہ ہے کہ کئی مسلم ممالک بھی بھارت اور اسرائیل کا ساتھ دے رہے ہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=34546