6

جب امریکا کے غلام حکومت کریں گے تو ہر وہ کام کریں گے جو واشنگٹن کہے گا،عمران خان

  • News cod : 34657
  • 29 می 2022 - 19:09
جب امریکا کے غلام حکومت کریں گے تو ہر وہ کام کریں گے جو واشنگٹن کہے گا،عمران خان
چارسدہ میں ورکرز کنویشن سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ ایک تصویر آئی ہے جس میں ایک پاکستانی وفد اسرائیل گیا اور وفد میں ایک پاکستان ٹیلی ویژن کا تنخواہ دار بھی شامل تھا، جب امریکا کے غلام حکومت کریں گے تو ہر وہ کام کریں گے جو واشنگٹن کہے گا۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، چارسدہ میں ورکرز کنویشن سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ ایک تصویر آئی ہے جس میں ایک پاکستانی وفد اسرائیل گیا اور وفد میں ایک پاکستان ٹیلی ویژن کا تنخواہ دار بھی شامل تھا، جب امریکا کے غلام حکومت کریں گے تو ہر وہ کام کریں گے جو واشنگٹن کہے گا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ حکومت روس سے سستا تیل نہیں خریدے گی اور بھارت سے مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کے خون کا سودا کرے گی، آئی ایم ایف سے حکم ملا توحکومت نے پٹرول کی قیمتوں کو بڑھایا۔
عمران خان نے کہا کہ حقیقی آزادی کی جدوجہد کو جہاد سمجھتے ہیں، قوم کرپٹ لوگ اور امپورٹڈ حکومت کے خلاف باہر نکلے گی، حکومت نے پی ٹی آئی مظاہرین پر 35 ہزار آنسو گیس کے شیلز استعمال کیے اس کے باوجود لوگ گھروں سے نکلے، یہ وہ قوم ہے جس نے خوف کی زنجیریں توڑ دی ہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=34657