12

علامہ قاضی نیاز حسین نقوی کی مذہب و ملت کے لٸے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔ مقصود علی ڈومکی

  • News cod : 3479
  • 01 نوامبر 2020 - 14:33
علامہ قاضی نیاز حسین نقوی کی مذہب و ملت کے لٸے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔ مقصود علی ڈومکی
حوزه ٹائمز | بلوچستان کے محروم علاقوں سے لے کر سندھ اور پنجاب سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں مساجد کی تعمیر دینی کتب کی نشر و اشاعت مدارس علمیہ کی تاسیس سمیت گرانقدر دینی خدمات انجام دیں

حوزہ تائمز کی رپورٹ کے مطابق مدرسہ خاتم النبیین کے زیر اہتمام حضرت علامہ قاضی سید نیاز حسین نقوی کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی اور مجلس عزا منعقد۔

مدرسہ خاتم النبیین کے زیر اہتمام ممتاز عالم دین حضرت علامہ قاضی سید نیاز حسین نقوی کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی اور مجلس عزا منعقد ہوئی مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے مدرسہ المصطفی خاتم النبیین کے پرنسپل اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ علامہ قاضی نیاز حسین نقوی کی مذہب و ملت کے لٸے خدمات کو ہمیشہ سنہری حروف سے لکھا جائے گا آپ اتحاد بین المسلمین کے داعی تھے اتحاد امت کے لئے ملی یکجہتی کونسل کے پلیٹ فارم سے آپ نے قابل قدر خدمات انجام دیں آپ نے تبلیغات اسلامی کے لیے ملک کے مختلف علاقوں میں پرخلوص جدوجہد کی بلوچستان کے محروم علاقوں سے لے کر سندھ اور پنجاب سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں مساجد کی تعمیر دینی کتب کی نشر و اشاعت مدارس علمیہ کی تاسیس سمیت گرانقدر دینی خدمات انجام دیں۔
قاضی اور جج کے طور پر آپ ایک بہترین قاضی کے طور پر آپ کی خدمات کو یاد رکھا جائے گا شفیق اور مہربان انسان ہونے کے ساتھ ساتھ مذہب و ملت کے ایک پرخلوص خادم کی حیثیت سے ملت جعفریہ پاکستان کے اتحاد و وحدت کے لیے کوشاں رہے آپ کی وفات سے وطن عزیز پاکستان ایک جید عالم دین محب وطن شخصيت اور امن و اتحاد کی توانا آواز سے محروم ہوگیا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=3479