5

دعا زہرا کے والد:میں نے تمام قومی دستاویزات بنوائیں،اگر یہ قانونی دستاویزات ٹھیک نہیں ہے تو ان کو آگ لگادوں؟

  • News cod : 35110
  • 08 ژوئن 2022 - 15:01
دعا زہرا کے والد:میں نے تمام قومی دستاویزات بنوائیں،اگر یہ قانونی دستاویزات ٹھیک نہیں ہے تو ان کو آگ لگادوں؟
چیمبر میں بیٹی سے ملاقات کے بعد دعا کے والدین نے دعوٰی کیا کہ بچی گھر واپس جانا چاہتی ہے اور جج کے سامنے بیان بھی ریکارڈ کرانا چاہتی ہے۔دعا کے والد مہدی کاظمی نے کہا کہ پولیس نے بچی کو والدین سے مزید ملاقات سے روک دیا ہے، ہم نے جج سے گزارش کی کہ بچی کا دوبارہ بیان ریکارڈ کیا جائے۔

سماعت کے دوران دعا زہرہ کے والد نے مؤقف اپنا کہ میری شادی کو اتنا عرصہ نہیں ہوا، میری بیٹی کی عمر 17 سال کیسے ہے، ہم نے اس میڈیکل رپورٹ کو چیلنج کیا ہے۔

کراچی سے لاپتا ہو کر بہاولنگر سے بازیاب ہونے والی دعا زہرہ کے والدین نے عدالت میں بیٹی سے ملاقات کے بعد دعوٰی کیا ہے کہ بچی نے گھر واپس جانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

آج ہونے والی سماعت میں پولیس نے سخت سکیورٹی میں دعا زہرہ کو عدالت میں پیش کیا۔

سماعت کے دوران دعا زہرا کے والد نے بیٹی سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا جس پر عدالت نے دعا زہرہ کے والدین کو بیٹی سے ملنے کی اجازت دے دی۔

چیمبر میں بیٹی سے ملاقات کے بعد دعا کے والدین نے دعوٰی کیا کہ بچی گھر واپس جانا چاہتی ہے اور جج کے سامنے بیان بھی ریکارڈ کرانا چاہتی ہے۔دعا کے والد مہدی کاظمی نے کہا کہ پولیس نے بچی کو والدین سے مزید ملاقات سے روک دیا ہے، ہم نے جج سے گزارش کی کہ بچی کا دوبارہ بیان ریکارڈ کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جج صاحب نے بھی کہا کہ بیان ایک ہی بار ہوتا ہے، مجھے انصاف کے دروازوں پر انصاف نہیں ملا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے تمام قانونی دستاویزات بنوائیں، اگر یہ قانونی دستاویزات ٹھیک نہیں ہیں تو انہیں آگ لگا دوں۔

دعا زہرا کے والد نے وفاقی حکومت، ڈی جی رینجرز اور دیگر سے انصاف کی اپیل کی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=35110