42

عقلمند کے دس خصوصیات

  • News cod : 35322
  • 13 ژوئن 2022 - 8:52
عقلمند کے دس خصوصیات
کسی مسلمان کی عقل اس وقت تک کامل نہیں ہو سکتی جب تک اس میں دس خوبیاں نہ پائی جائیں:

قال الامام علی بن موسی الرضا علیہ السلام

« لا یَتِمُّ عَقْلُ امْرِء مُسْلِم حَتّى تَكُونَ فیهِ عَشْرُ خِصال: أَلْخَیْرُ مِنْهُ مَأمُولٌ. وَ الشَّرُّ مِنْهُ مَأْمُونٌ. یَسْتَكْثِرُ قَلیلَ الْخَیْرِ مِنْ غَیْرِهِ، وَ یَسْتَقِلُّ كَثیرَ الْخَیْرِ مِنْ نَفْسِهِ. لا یَسْأَمُ مِنْ طَلَبِ الْحَوائِجِ إِلَیْهِ، وَ لا یَمَلُّ مِنْ طَلَبِ الْعِلْمِ طُولَ دَهْرِهِ. أَلْفَقْرُ فِى اللّهِ أَحَبُّ إِلَیْهِ مِنَ الْغِنى. وَ الذُّلُّ فىِ اللّهِ أَحَبُّ إِلَیْهِ مِنَ الْعِزِّ فى عَدُوِّهِ. وَ الْخُمُولُ أَشْهى إِلَیْهِ مِنَ الشُّهْرَةِ. ثُمَّ قالَ(علیه السلام): أَلْعاشِرَةُ وَ مَا الْعاشِرَةُ؟ قیلَ لَهُ: ما هِىَ؟ قالَ(علیه السلام): لا یَرى أَحَدًا إِلاّ قالَ: هُوَ خَیْرٌ مِنّى وَ أَتْقى ».

امام رضا ؑ ارشاد فرماتے ہیں کہ:
کسی مسلمان کی عقل اس وقت تک کامل نہیں ہو سکتی جب تک اس میں دس خوبیاں نہ پائی جائیں:

1ـ اس سے خیر کی امیدہو

2ـ اس کی برائی سے امان

3ـ دوسرے کی تھوڑی سی نیکی کو بہت سمجھے.

4ـ اپنی بہت سی نیکیوں کو کم سمجھے.

5ـ اس سے جتنی بھی زیادہ حاجت طلب کی جائے پریشان نہ ہو

6ـ پوری عمرعلم حاصل کرنے سے تھکن کا احساس نہ کرے.

7ـ اس کوخداکی راہ میں غریبی دولتمند ہونے سے زیادہ عزیز ہو .

8ـ خدا کی راہ میں اگرذلت کا سامنا ہو تو وہ اسے دشمن کی راہ میں حاصل ہونے والی عزت سے زیادہ عزیز ہو .

9ـ اس کی نظر میں گمنامى کو شہرت پر ترجیح حاصل ہو.

10ـ ا س کے بعد آپ نے فرمایا: دسویں چیز کیا اورکیا ہے دسویں چیز؟ آپ سے سوال کیا گیا کہ دسویں چیز کیاہے؟آپ نے فرمایا:جس کسی کودیکھےتو کہے کہ وہ مجھ سے بہتر ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=35322

مزید خبریں