16

اتحاد تنظیمات مدارس پاکستان کے وفد کی وزیر اعلی پنجاب سے ملاقات

  • News cod : 35678
  • 30 ژوئن 2022 - 12:02
اتحاد تنظیمات مدارس پاکستان کے وفد کی وزیر اعلی پنجاب سے ملاقات
اتحاد تنظیمات مدارس پاکستان کے وفد کی مولانا محمد حنیف جالندھری کی قیادت میں ملاقات

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف سے آج وزیر آفس میں اتحاد تنظیمات مدارس پاکستان کے وفد نے مولانا محمد حنیف جالندھری کی قیادت میں ملاقات کی۔

وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علماء کرام نے آزمائش میں ہمیشہ قوم کی رہنمائی کی ہے۔ دہشت گردی اور فرقہ واریت کے خلاف علماء کرام کا کردار قابل تعریف رہا ہے۔

فکری و نظریاتی محاذ پر علماء کرام کی خدمات کی قدر کرتے ہیں۔علماء کرام سے مشاورت کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے کہا کہ علماء کرام کے مسائل حل اور مزید مشاورت کے لئے مشترکہ کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔کمیٹی علماء کرام کے مسائل کے حل کے حوالے سے حتمی سفارشات پیش کرے گی۔صوبائی وزیر قانون ملک محمد احمد خان بھی اس موقع پر موجود تھے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=35678