5

امت مسلمہ کو تقسیم کرنے کے بجائے ان کی یکجہتی کے لئے جدوجہد کی جائے، علامہ شہنشاہ حسین نقوی

  • News cod : 36012
  • 12 جولای 2022 - 13:34
امت مسلمہ کو تقسیم کرنے کے بجائے ان کی یکجہتی کے لئے جدوجہد کی جائے، علامہ شہنشاہ حسین نقوی
علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے کہا کہ امت مسلمہ کو تقسیم کرنے کے بجائے امت کو متحد اور یکجا کرنے کی اشد ضرورت ہے، کیونکہ اسلام ایک دوسرے کو قریب لانے اور لوگوں کو جوڑنے کا حکم دیتا ہے، نفرت کے بجائے رواداری اور محبت کی ضرورت ہے۔

وفاق ٹائمز، کی رپورٹ کے مطابق، علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ خطبۂ حج کے دوران مسلمانوں کی رہنمائی کیلئے جو گفتگو ہوئی اسے مسلمان قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، لہٰذا ہمیں اسلام کے اصل چہرے کو اجاگر اور اختلافات سے بچنا ہوگا۔

علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے کہا کہ امت مسلمہ کو تقسیم کرنے کے بجائے امت کو متحد اور یکجا کرنے کی اشد ضرورت ہے، کیونکہ اسلام ایک دوسرے کو قریب لانے اور لوگوں کو جوڑنے کا حکم دیتا ہے، نفرت کے بجائے رواداری اور محبت کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزیدکہا کہ خطبۂ حج کے دوران مسلمانوں کی رہنمائی کے لئے جو گفتگو ہوئی مسلمان اسے قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، لہٰذا ہمیں اسلام کے اصل چہرے کو اجاگر اور اختلافات سے بچنا ہوگا اور انسانیت کو یکجا کرتے ہوئے خدا سے ڈرا جائے اور اچھے اعمال بجا لائیں، احکام خداوندی کو فراموش نہ کیا جائے، تعلیمات اسلامی عام ہو اور مسلک و مکتب سے ہٹ کر انسانیت کی فلاح و بہبود اور اسلامی پرچم کو سربلند کرنے کی بات ہو، اس سلسلے میں مجتہدین اسلام کی کاؤشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=36012