15

نائجر کے دارالحکومت کے میئر کا امام خمینی (رہ) ہائر ایجوکیشن کمپلیکس کا دورہ

  • News cod : 36310
  • 25 ژوئن 2022 - 14:10
نائجر کے دارالحکومت کے میئر کا امام خمینی (رہ) ہائر ایجوکیشن کمپلیکس کا دورہ
مغربی افریقا کےملک نائجر کے دارالحکومت نیامی کے میئر جناب ڈوگاری اور ان کے ہمراہ وفد نے قم میں امام خمینی (رہ) جامع ہائر ایجوکیشن کمپلیکس کا دورہ کیا ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، مغربی افریقا کےملک نائجر کے دارالحکومت نیامی کے میئر جناب ڈوگاری اور ان کے ہمراہ وفد نے قم میں امام خمینی (رہ) جامع ہائر ایجوکیشن کمپلیکس کا دورہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس دورے میں مسٹر ڈوگاری نے اس کمپلیکس میں واقع تین مجموعوں اور کمپلیکس کے علمی شعبوں سے آشنائی حاصل کرتے ہوئے اس کمپلیکس کے تعلیمی عمل، داخلہ کے طریقہ کار، پڑھائے جانے والے علمی مضامین اور مختلف سیکشنز سے متعلق واقفیت حاصل کی۔

قابلِ ذکر ہے کہ انہوں نے کمپلیکس میں دی جانے والی سہولیات اور مختلف ہالز کے دورہ سمیت کمپلیکس کی لائبریری کا بھی دورہ کیا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=36310